Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

14دسمبر1986ء کو ظالموں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کا جو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، الطاف حسین


14دسمبر1986ء کو ظالموں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کا جو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، الطاف حسین
 Posted on: 12/14/2014
14دسمبر1986ء کو ظالموں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کا جو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، الطاف حسین
مسلسل6گھنٹوں تک معصوموں اور بیگناہوں پر جدید آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے سینکڑوں افراد کو ابدی نیند سلا یا اور نوجوان بچیوں کی آ بروریزی کی گئی، الطاف حسین
کارکنان ماضی میں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے اور انکے نقش قدم پر آج بھی ثابت قدمی سے چل رہے ہیں ، الطاف حسین
سانحہ میں ملوث دہشتگرد اور انکے سر پرستوں کو آج تک کسی حکومت نے گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا
سینکڑوں خاندانوں اور معصوم بچیوں کو برباد کرنے کے بعد بھی سفاک دہشتگرد آج بھی عیش و آرام کی زندگیاں گزار رہے ہیں
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سانحہ 14دسمبر 1986ءمیں ملوث مرکزی کرداروں کو گرفتار کرکے سیکڑوں بیگناہ خاندانوں کو انصاف دلائیں
سانحہ 14دسمبر1986ء کی 28ویں برسی پر جناب الطاف حسین کا شہداء کو زبردست خراج عقیدت
لندن ۔۔۔13دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ14دسمبر1986ء قصبہ علیگڑھ کے تمام شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ سانحہ قصبہ علیگڑھ1986ء کی 28ویں برسی کے موقع پر جناب الطاف حسین نے کہا کہ تحریک کی آبیاری میں حق پر ست شہداء کالہو انتہائی اہم ہے اوریہ حق پرست شہداء کے لہو کا صدقہ ہی ہے کہ آج ایم کیو ایم کا نظریہ تیزی سے ملک کے چپے چپے میں پھیل رہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ14دسمبر1986ء کو ظالم دہشتگردو ں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کا جو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی بھلا نہیں سکے گی۔انہوں نے کہا کہ جب مسلسل6گھنٹوں تک معصوم و بیگناہ بچوں ، عورتوں ، بچیوں ، بزرگوں اور نوجوانوں پر جدید آتشی اسلحہ سے براہ راست فائرنگ کرکے سیکڑوں افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا اور خواتین و نوجوان بچیوں کی آبرو ریزی کی گئی لیکن ظالموں کے ظلم کے خلاف کوئی آواز نا اُٹھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان ماضی میں بھی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے اور انکے نقش قدم پر آج بھی ثابت قدمی سے چل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ہولناک سانحہ میں ملوث دہشتگرد اور انکے سر پرستوں کو آج تک کسی حکومت نے گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا اورسیکڑوں خاندانوں اور معصوم بچیوں کو برباد کرنے کے بعد بھی یہ سفاک دہشتگرد اور انکے سرپرست عیش و آرام کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ14دسمبر1986ء میں ملوث مرکزی کرداروں اور اس سوچے سمجھے قتل عام
میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سینکڑوں بیگناہ خاندانوں کو انصاف دلائیں۔

QasbaAligarhMassacre#


12/5/2016 6:28:32 AM