Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفود کی کراچی سمیت ملک بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اورشہدائے کربلاکے چہلم کے مرکزی جلوسوں میں شرکت وفود نے مرکزی جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا


ایم کیوایم کے وفود کی کراچی سمیت ملک بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اورشہدائے کربلاکے چہلم کے مرکزی جلوسوں میں شرکت وفود نے مرکزی جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا
 Posted on: 12/13/2014
ایم کیوایم کے وفود کی کراچی سمیت ملک بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اورشہدائے کربلاکے چہلم کے مرکزی جلوسوں میں شرکت
وفود نے مرکزی جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا
کراچی کے مرکزی جلوس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، گلفراز خان خٹک
حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ، انور رضا ، اسمبلی، ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج و اراکین و دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔۔13دسمبر2014ء
شہرمیں مذہبی رواداری کے قیام ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اوربھائی چارگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اورگلفرازخان خٹک کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے کراچی میں سید الشہدا حضرت امام حسینؓاورشہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پرنکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اورجلوس کے منتظمین سے ملاقات کرکے انہیں قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایااورجلوس کی قیادت کرتے ہوئے انتظامات کاجائزہ لیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،ڈاکٹرصغیر احمد ، انور رضا ،ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین کے علاوہ سیکٹرزیونٹ کمیٹی کے عہدیداران بھی شامل تھے۔چہلم کامرکزی جلوس شاہ خراساں سے برآمدہواجوایم اے جناح ؒ روڈسے ہوتاہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پراختتام پذیرہوااس موقع پررابطہ کمیٹی کے ہمراہ وفدکے ارکان جلوس کے ساتھ رہے اور انہوں نے مغرب کی نمازجلوس کے شرکاء کے ساتھ اداکی۔بعدازاں انہوں نے جلوس کے راستے میں مختلف عزاداران تنظیم کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا اور عزاداران کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔کراچی کی طرح اندرون سندھ کے تمام شہروں،صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے مختلف اضلاع سے نکلنے والے سیدالشہداحضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پرنکلنے والے مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی اورجلوس کمیٹیوں کے عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاپیغام پہنچایااورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
  

12/3/2016 9:54:25 PM