Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم آسٹریلیا کا سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف ملبورن میں پرہجوم احتجاجی مظاہرہ ،ایم کیو ایم آسٹریلیا


ایم کیوا یم آسٹریلیا کا سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف ملبورن میں پرہجوم احتجاجی مظاہرہ ،ایم کیو ایم آسٹریلیا
 Posted on: 12/12/2014
ایم کیوا یم آسٹریلیا کا سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف ملبورن میں پرہجوم احتجاجی مظاہرہ ،ایم کیو ایم آسٹریلیا
ایم کیو ایم آسٹریلیا کے ذمہ داران، کارکنان اورپاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ،ہاتھوں میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اور بینزر آویزاں کئے ہوئے تھے، ایم کیو ایم آسٹریلیا
پنجاب حکومت کارکنان بالخصوص حق پرست رکن اسمبلی طاہرہ آصف اورباؤ محمد انورکے قاتلوں کو فوری گرفتارکرے،ثاقب رضوان انچارج ایم کیو ایم ملبورن کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
آسٹریلیا ۔۔۔12دسمبر2014ء
ایم کیوا یم آسٹریلیا کی جانب سے سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے نائب صدر باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اور بینزر آویزاں کئے ہوئے تھے۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم ملبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب میں کارکنان کے قتل کا فوری نوٹس لیں اور بالخصوص خاتون حق پرست رکن اسمبلی طاہرہ آصف اورسیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباؤ محمد انورکے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے انہیں قرار واقعہ سزا دیں ، انہوں نے اپنے خطاب میں پنجاب کی صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم آسٹریلیا کے ذمہ
داران، کارکنان اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،


12/9/2016 3:41:12 AM