Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنوں نعمان لاسی اور قادربخش لاسی کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنوں نعمان لاسی اور قادربخش لاسی کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/11/2014
ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنوں نعمان لاسی اور قادربخش لاسی کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین
چنیسر گوٹھ میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے والے ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے
وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورڈی جی رینجرز سے قائدتحریک الطاف حسین کا مطالبہ
چنیسر گوٹھ دوسرالیاری بناہواہے ، جرائم پیشہ عناصر نے پورے علاقے کو دہشت گردی کے زورپریرغمال بنایاہواہے
جرائم پیشہ عناصر اس سے قبل بھی ایم کیوایم کی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور ہمدردوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بناچکے ہیں
جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی نہ ہونااس بات کوثابت کرتا ہے کہ ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کو حکمراں جماعت کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔ الطا ف حسین
نعمان لاسی شہید اورقادربخش شہیدکے لواحقین سے ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کا اظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 11 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نیتجے میں ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادربخش لاسی کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ دہشت گردوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جواں سال کارکن نعمان لاسی کوفائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاتھاجوآج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے۔ آج نعمان لاسی شہیدکی تدفین کے بعد نعمان لاسی شہیدکے عزیزواقارب گھر کے باہربیٹھے ہوئے تھے کہ ان جرائم پیشہ دہشت گردوں نے ان پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن 30سالہ قادربخش لاسی شہید اوردیگرچارافرادزخمی ہوگئے جن میں چالیس سالہ قیوم ولدیارمحمد، 30سالہ علی بخش ولدیارمحمد،30سالہ فیروز ولد خدابخش اورایک معصوم بچہ حسن ولدجمن شامل ہیں ۔ جناب الطاف حسین بربریت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ چنیسر گوٹھ دوسرالیاری بنا ہواہے جہاں جرائم پیشہ عناصر نے پورے علاقے کواپنی دہشت گردی کے زورپریرغمال بنایاہواہے ۔یہ جرائم پیشہ عناصر اس سے قبل بھی ایم کیوایم کی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اورہمدردوں کواپنی دہشت گردی کانشانہ بناچکے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اوریہ جرائم پیشہ دہشت گردچنیسرگوٹھ میں دندناتے پھررہے ہیں اور ان کو روکنے والاکوئی نہیں ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ان جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی نہ ہونااس بات کوثابت کرتا ہے کہ ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کوحکمراں جماعت کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔جناب الطا ف حسین نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیاکہ مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنوں نعمان لاسی اور قادربخش لاسی کے سفاک قاتلوں اور چنیسرگوٹھ میں ظلم وبربریت کابازارگرم کرنے والے ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورچنیسرگوٹھ کوان سفاک عناصرسے نجات دلائی جائے۔ جناب الطا ف حسین نے نعمان لاسی شہید اورقادربخش شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکا شریک ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ نعمان لاسی شہیداورقادربخش شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی۔

12/5/2016 2:34:00 AM