Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادر بخش کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 12/11/2014
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادر بخش کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
چنیسر گوٹھ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کا راج ہے مقامی پولیس نے ان منشیات فروش دہشت گردوں کیجانب سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا شہید قادر بخش کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
کراچی۔۔۔ 11 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہونے والے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادر بخش کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشتر آج اس ہی علاقے میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن نعمان لاسی کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا تھا اور ان کی تدفین کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود دیگر کارکنان اور اہل علاقہ ان کے غم سے نڈھال اہل خانہ سے تعزیت کررہے تھے تو ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں قادر بخش شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ انہوں نے کہا چنیسر گوٹھ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کا راج ہے مقامی پولیس نے ان منشیات فروش دہشت گردوں کیجانب سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے تواتر کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنان کودہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نعمان لاسی اور قادربخش کوقتل کرنے والے منشیات فروش دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ درین اثناء رابطہ کمیٹی نے شہید قادر بخش کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی شہید کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین

12/5/2016 6:31:46 AM