Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمد انورشہیدکافاتحہ سوئم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کا فاتحہ سوئم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
 Posted on: 12/11/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کا فاتحہ سوئم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
فاتحہ سوئم کے سلسلے میں پہلا مرکزی اجتماع شہید کی رہائشگاہ سیالکوٹ جبکہ دوسرا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا
لال قلعہ گراؤنڈ میں ہونے والے فاتحہ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم پاکستان کے انچارج قمر منصور، معاونین، حق پرست اراکین اسمبلی، سیکٹر ز و یونٹ انچارجز، حق پرست اراکین اسمبلی، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات، کارکنان اور ہمدرد عوام کی شرکت 
اپر پنجاب، سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سمیت اندرون سندھ میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی، ضلعی اور زونل دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں باؤ محمد انور شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی ۔۔۔11دسمبر2014ء
منگل کی شب پنجاب شہرسیالکوٹ میں موٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کے نتیجے میں شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورشہیدکافاتحہ سوئم انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اپرپنجاب،سینٹرل پنجاب،جنوبی پنجاب،خیبرپختونخواہ، بلوچستان ، گلگت بلتستان،آزادکشمیراورسمیت اندرون سندھ میں قائم ایم کیوایم صوبائی،ضلعی اور زونل دفاترمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں شہیدکی روح کے ایصال ثواب کے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ فاتحہ سوئم کے سلسلے میں پہلامرکزی اجتماع سیالکوٹ میں باؤمحمدانورشہید کی رہائشگاہ پر منعقد ہواجس میں شہید کے سوگوار لواحقین، عزیزواقارب ،ایم کیو ایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق، حق پرست اراکین اسمبلی،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشادظیفر،سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے انچارج عابد گجر و دیگر اراکین،ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے مختلف ڈسٹرکٹس کے انچارجز،کارکنان اورپنجاب سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورباؤمحمدانورشہیدکی روح ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی غلام حیدر ہادمی نے کرائی ۔باؤمحمدانورشہیدکے فاتحہ سوئم کے سلسلے میں دوسرامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ سے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم پاکستان کے انچارج قمرمنصور،رابطہ کمیٹی کے معاونین ڈاکٹرنصرت شوکت،غازی صلاح الدین،اسلم آفریدی،،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،کراچی کے سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان او رعلمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔فاتحہ سوئم کے اجتماع میں خواتین نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ 
اس موقع پرمعروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے خشوع و خضوغ کے ساتھ باؤمحمدانورشہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور قائدتحریک الطا ف حسین سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل ، ملک کی بقاء و سلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے،ایم کیوایم کی کامیابی اورسازشوں کے خاتمے سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعائیں کیں۔سیالکوٹ اور کراچی کی طرح باؤمحمدانورشہیدکے سوئم کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ کے اجتماعات ایم کیو ایم اپرپنجاب زون میں اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک، سرگودھا ، خوشاب ، جھنگ ، چکوال ، فیصل آباد،جہلم،ٹوبہ ٹیک سنگھ،میانوالی،چنیوٹ،سینٹرل پنجاب میں لاہور،اوکاڑہ، قصور ،ننکانہ صاحب ، نارووال ،منڈی بہاؤالدین،گجرات، ساہیوال،پاک پتن،حافظ آباد ،جنوبی پنجاب میں ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، بہاؤلپور، بہاولنگر، رحیم یارخان جبکہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں پشاور،ہری پور ہزارہ، صوابی ، مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان اورسوات جبکہ صوبہ بلوچستان میں نصیرآباد،کوئٹہ،اندرون سندھ حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نواب شاہ، سانگھڑ،ٹنڈوالہیار، جامشورو،عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، دادو، لاڑکانہ ، قمبرشہدادکوٹ، شکارپور، کشموراور جیکب آبادمیں بھی باؤمحمدانورشہیدکے سوئم کے اجتماعات منعقدکیے گئے اورجس میں ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونل اورمقامی عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدکی مغفرت،درجا ت کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔



12/8/2016 3:46:55 AM