Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صد ر باؤ انور کے بہیمانہ قتل پر مقتول کے چھوٹےبھائی شبیر احمدسے ٹیلی فون پر تعزیت


جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صد ر باؤ انور کے بہیمانہ قتل پر مقتول کے چھوٹےبھائی شبیر احمدسے ٹیلی فون پر تعزیت
 Posted on: 12/10/2014
جناب الطاف حسین کا ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صد ر باؤ انور کے بہیمانہ قتل پر مقتول کے چھوٹےبھائی شبیر احمدسے ٹیلی فون پر تعزیت 
باؤ انور تنظیم کے سینئر اور مخلص ساتھی تھے ان کی شہادت سے تنظیم ایک سنیئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے،الطاف حسین 
شہید مرا نہیں کر تے اور زندہ رہنے والوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھیں ان کے لہو کا پاس رکھیں،الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں آپ صبر کریں
ظالم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گیں،الطاف حسین 
باؤ انور کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سز ا دی جائے ،الطاف حسین 
مقتول کے بچوں کی کفالف ، تعلیم، روز گار اور ان کی دیکھ بھال کے بندوبست کا اعلان کریں ،الطاف حسین 
لندن ۔۔10دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب سیالکوٹ کے نائب صد ر باؤ انور شہید کے چھوٹے بھائی شبیر احمدسے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باؤ محمد انور کے بہمانہ قتل پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا او ر واقع کی تفصیلا ت معلوم کیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے شبیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باؤ انور تنظیم کے سینئر اور مخلص ساتھی تھے مگر ظالموں نے ہم سے باؤ انور کو چھین لیا ان کی شہادت سے تنظیم ایک سنیئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن غم زدہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں آپ صبر کریں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ظالم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ باؤ انور کو شہادت کا درجہ دے کر انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، پنجتناً پاک کے صدقے ،معصومین کربلا ،شہدءء حق او رشہداء بدر کا مقام عطا فرما ،شہید کے گناؤ ں کو معاف فرما اور سوگوارن کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے ، جنا ب الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان ،پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف او ردیگر اہم شخصیات سے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قتل کو فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سز دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ شہید باؤ محمد انور کے گھر جاکر ان کے سوگوار لواحقین سے نہ صرف تعزیت کریں بلکہ مقتول کے بچوں کی کفالف ، تعلیم، روز گار اور ان کی دیکھ بھال کے بندوبست کاصر ف اعلان ہی نہیں کریں بلکہ عملی طور پر کر کے بھی دکھائیں ۔بصور ت دیگر عوام احتجاج کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں ۔ 
دریں اثنا ء جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق اور ایم کیوایم سیالکوٹ کے صدر عابد گجر اور کارکنان سے باؤ محمد انور کی شہا دت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا آپ تمام لوگ ہمت سے کام لیں کیونکہ شہید مرا نہیں کر تے اور زندہ رہنے والوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھیں ان کے لہو کا پاس رکھیں او ران کا سودا نہیں کریں۔
وڈیو 



12/5/2016 6:29:38 AM