Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی یادمیں دعا ئیہ اجتماع میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود سمیت معزز شخصیات کے علاوہ شہداء کے عزیز و اقارب کی شرکت، دعائیہ اجتماع میں شرکاء نے شمعیں روشن کیں، ان کے اعزاز میں پھول رکھے گئے اور شہداء سے تجدیدِ عہد وفا کیا


 Posted on: 1/20/2013
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی یادمیں دعا ئیہ اجتماع میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود سمیت معزز شخصیات کے علاوہ شہداء کے عزیز و اقارب کی شرکت، دعائیہ اجتماع میں شرکاء نے شمعیں روشن کیں، ان کے اعزاز میں پھول رکھے گئے اور شہداء سے تجدیدِ عہد وفا کیا 
کراچی :۔۔۔20، جنوری 2013ء 
گزشتہ دنوں شدت پسند دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منظر امام شہید ، اور دیگر شہداء عمران خان شہید ، عمران مراد شہید اور ساجد احمد شہید کی یادمیں اتوار کی شب ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے ۔مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر منعقد ہوا جس میں شمعیں روشن کی گئیں ، ان کے اعزاز میں پھول رکھے گئے اور شہداء سے تجدیدِ عہد وفا بھی کیا ۔ اجتماع میں شہداء کی مغفرت اور سوگوارن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اس موقع پر فضا سوگوار اور آنکھیں اشکبار نظر آئیں۔ دعائیہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستا ر ، انیس احمد قائمخانی ، ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان ،حق پرست سینیٹرز، وزراء ، اراکین اسمبلی ، اے این پی ، پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ(ق) ، پاکستان تحریک انصاف ، عوامی تحریک اور منہاج القرآن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود ، پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ اداکار، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر و اراکین ، آرٹس کونسل کے عہدیداران کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، ایم کیوایم امریکہ کے عہدیداران ،علاقائی سیکٹر زو یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کراچی کی طرح اندرونِ سندھ ،حیدر آباد ، میر پور خاص، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار ، لاڑکانہ ، دادو ، بدین ، ٹھٹھہ، گھوٹکی ، خیر پور ، نو شہرو فیروز ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور ، جیکب آباد ، پنجاب میں ملتان ، گجرانولہ ، راولپنڈی ، فیصل آباد ،لاہور ، کوئٹہ ،نصیر آباد ، خیبر پختونخواہ میں گلگت و بلتستان ، دیامیر ، آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے ضلعی ، ڈسٹرکٹ ، زونل دفاتر پر رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی یاد میں د عائیہ اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تمام زونوں کے انچارجز و اراکین کمیٹی ، ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شمعیں روشن کیں اور شہداء کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔
 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہید اور ان کے ساتھ دیگر شہداء محمد عمران، محمد عمران خان اور ساجد احمد کے سوئم کے اجتماعات اورنگی ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہوں پر منعقد ہوئے
اجتماعات میں شہدا ء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی او فاتحہ خوانی کی گئی 
اجتماعات میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی سمیت شہداء کے عزیز واقارب کی شرکت 
کراچی:۔۔۔۔۔20جنوری، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام شہید اور ان کے ساتھ دیگر شہداء محمد عمران، محمد عمران خان اور ساجد احمد کے سوئم کے اجتماعات اورنگی ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہوں پر منعقد ہوئے جن میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماعات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمد ،حق پرست سینیٹر بابر غوری، رکن قومی اسمبلی اقبال قادری، حق پرست صوبائی وزیر خالد عمر ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد، عادل خان، حنیف شیخ سمیت شہداء کے عزیز و اقارب، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں اجتماعات میں شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
 
اے این پی کی پوری قیادت منظر امام شہید اوردیگر شہداء کی شہادت پر افسردہ ہے ، وفداے این پی 
پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم حکومت کی اتحادی جماعتیں ہیں جنہیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، وفد پیپلز پارٹی
منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل پر دلی تعزیت وہمددری کااظہار، شہداء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا، وفد پاکستان تحریک انصاف 
ملک کو بد ترین دہشت گردی کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک نقطے پر متحد ہو نا پڑے گا، ڈاکٹر فارو ق ستار
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی یادمیں منعقدہ دعا ئیہ اجتماع سے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود کے تاثرات
کراچی :۔۔۔20، جنوری 2013ء 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہدا ء کی یاد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر منعقد ہ دعائیہ اجتماع سے اے این پی کے نمائند ہ وفدنے اپنے تاثرات کا اظہا ر کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی اور ایم کیوایم کا دشمن ایک ہے ہمیں آپس میں ملکر ان دہشت گردوں کاخاتمہ کرنا ہوگا تاکہ شہر اور ملک کو انتہا ء پسندی او ر دہشت گردی سے مکمل نجات دلائی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کی پوری قیادت منظر امام شہید اوردیگر شہداء کی شہادت پر افسردہ ہے اور ایم کیوایم کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وفدنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا اور کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم حکومت کی اتحادی جماعتیں ہیں جنہیں دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،ہم شہر اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو آپس میں سر جوڑ کر ایک جگہ بیٹھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور پوری پارٹی کی قیادت کی جانب سے منظر امام شہید اور دیگر شہدا ء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وفود نے دعائیہ اجتماع سے اپنے تاثرات کااظہا ر کرتے ہوئے منظر امام شہید اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل پر دلی تعزیت وہمددری کااظہارکیا او ر شہدء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اجتماع سے ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے منظر امام شہید اور دیگر شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا اور کہاکہ آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد انتہاء پسند طالبا ن دہشت گردوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا ، ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں ، انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت بد ترین دہشت گردی کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک نقطے پر متحد ہو نا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے مسلسل پاکستان کے عوام کو طالبان دہشت گردوں کی کاررائیوں سے آگا ہ کیا ہے اور ان کے خاتمے کے لئے حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا ہے لیکن آج انتہا ء پسندی جتنی تیزی کے ساتھ پاکستان کو کھوکھلا کر رہی ہے، ہمیں اسکی روک تھام کے لئے فوری طور پر متحد ہو کر اجتماعی جدوجہد کرنی ہوگی ۔ دعا ئیہ اجتماع سے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ،مسلم لیگ(ق) سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود ، پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور ادا کار وں، حق پرست سینیٹرز ، وزراء ، ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم مختلف شعبہ جات کے ارکان نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
 
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان سمیت دیگر افراد کے قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہارِ مذمت 
انتہاء پسند دہشت گرد ایک منصوبے کے تحت کراچی کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
شہر میں دہشت گر دی کے واقعات میں اے این پی کے کارکنان کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے
عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔۔۔ 20 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان سمیت دیگر افراد کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعات کوشہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ انتہاء پسند دہشت گرد ایک منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور دیگر شہداء سمیت اے این پی کے کارکنان و رہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر سے شہر کومذہبی اور لسانی آگ میں دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی شہادت پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، اور گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پرزور مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔
 
ماہ ربیع الاوّل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ وفد کی ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سے ملاقات
علمائے حق نے محرم الحرام ، ماہ ربیع الاول میں ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے،وسیم آفتاب
ایم کیوایم شروع دن سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ،امن وامان اوراتحادبین المسلمین کے قیام کیلئے کام کررہی ہے،ڈاکٹروقاریوسف عظیمی
کراچی ۔۔۔20، جنوری 2013ء
ماہ ربیع الاوّل میں مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ، بھائی چارگی اورامن وامان کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست وزراء ، اراکین اسمبلی ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے ذمہ داران پر مشتمل وفودکی جانب سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین پرمشتمل وفدنے سلسلہ نظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر وقاریوسف عظیمیہ سے ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایااورماہ ربیع الاوّل کی مبارکباددی۔وسیم آفتاب نے کہاکہ ایم کیوایم اتحادبین المسلمین پریقین رکھتی ہے اور مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ،بھائی چارگی اورامن وامان کے قیام کیلئے تمام مذاہب ومسالک کے عوام کوساتھ لیکرچل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی ، امن و آشتی کا مذہب ہے اور ایک دوسرے کے عقائد و مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے ۔ جبکہ شر پسند عناصر محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں مذہبی اختلافات و فرقہ پرستی کو فروغ دینے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں جنہیں ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے ماہ ربیع الاوّل کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ربیع اوّل رحمتوں اوربرکتوں کے نزول کامہینہ ہے،ایم کیوایم ہرسال کی طرح امسال بھی اس ماہ کوپورے مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علمائے حق نے محرم الحرام ، ماہ ربیع الاول میں ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد بھی یہی ہے کہ تمام مسالک اور مذاہب کے درمیان اسلام کی اصل روح کے مطابق ہم آہنگی پیدا کی جائے ۔ملاقات میں ڈاکٹروقاریوسف عظیمی نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے ایم کیوایم کے وفدکاخیرمقدم کیااور اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ،امن وامان اوراتحادبین المسلمین کے قیام کیلئے کام کررہی ہے اور بلاتفریق تمام مذاہب و فقہوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ ربیع الاول کے تقدس کا احترام برقرار رکھیں اور فرقہ واریت پھیلانے والے سازشی عناصر سے ہوشیار رہیں ۔
لاہور ایٹ روڈ پر نجی عمارت میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر 6افراد کے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔20، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور ایبٹ روڈ پر نجی عمارت میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر6افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے اور جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ 
 
سید منظر امام اور دیگر شہدا ء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ارکان قومی اسمبلی
تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے ذاتی اختلاف بھلا کر ایک نکتے پر متفق ہوکر ملک کو دہشت گردی اور فرقہ واریت سے نجات دلائیں ۔ ارکان قومی اسمبلی
کراچی۔۔۔۔20،جنوری2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور دیگر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم امن پسند جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے اور منصفانہ نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کررہی ہے لیکن ایم کیو ایم کی اس امن پسندی کی پالیسی کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہاایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو ہمیشہ صبر کی تلقین کی ہے اور امن کو فروغ دینے کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں کی لاشیں اُٹھا نے کے باوجود بھی جناب الطاف حسین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے صبر کرکرہے ہیں تاہم ایم کیوایم، شہید منظر امام اوردہشت گردی کے خلاف جہاد کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے والے کارکنوں و ہمدردوں کی قربانیوں کو ہرگز ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پہلے بھی اپنے ایک ساتھی رکن اسمبلی رضاحیدر شہید کا جنازہ اٹھایا تھا مگر ان مذہبی انتہا پسندوں اوردہشت گردوں کے آگے سرنہیں جھکایا اور اب بھی چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے ایم کیو ایم کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے داخلی اور خارجی حالات بہتر نہیں ہیں ،ضرورت اس بات کی ہے دہشت گردی کے اس عفریت کے خلاف ملک بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے ذاتی اختلاف بھلا کر ایک نکتے پر متفق ہوکر ملک کو دہشت گردی اور فرقہ واریت سے نجات دلائیں۔انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے سید منظرامام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کااظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گرد ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے درمیان اتحاد اب ناگزیر ہے ۔انہوں نے سید منظر امام اور دیگر شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور دیگر ساتھیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث شدت پسند دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔
 
مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور کنیڈا میں مظاہرے کئے جائیں گے، ایم کیو ایم نارتھ امریکہ
طالبانائزیشن کے خلاف ایم کیو ایم فرنٹ لائن سیاسی جماعت ہے ، عبادالرحمان
واشنگٹن ڈی سی : ۔۔۔20، جنوری 2013ء 
کراچی میں ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید اور ان کے ساتھ شہیدہونیوالے دیگر شہدا کے بہیمانہ قتل اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم امریکہ اور کینیڈا کے مرکزی ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور ایم کیو ایم کینیڈ ا کے سینٹرل آرگنائزر اقبال قمر، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ اور کنیڈا کے تمام بڑے شہروں میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام شہید کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والی دہشت گردی کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔ منظر امام شہید سمیت انتہا پسندوں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہزاروں پاکستانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور شہداء کی مغفرت کے لئے دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کی جائیں گی ۔ ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے امریکہ اور کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا۔ عبادالررحمان نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن سیاسی جماعت ہے جس کے دو اراکین سندھ اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کا لہو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی جدوجہد میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پچھلے کئی سالوں سے طالبانائزیشن کے خطرات سے قوم کو آگاہ کرتے رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ، سول اور فوجی قیادت پاکستان کو بچانے کے لئے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کسی بھی صورت میں انتہاء پسند دہشت گردوں پر مبنی ایجنڈا پاکستان پر مسلط نہیں کرنے دے گی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ امریکہ اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں پاکستانی کمیونٹی کو خاص طور پر شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ آخر میں اجلاس کے شرکاء نے منظر امام شہید اور دیگر شہداء کی مغفرت اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔
 
تحریک استقلال کے چےئرمین رحمت خان وردگ کی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات 
وفد نے سید منظر امام اور دیگر شہداء کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا
کراچی: ۔۔۔20، جنوری 2013ء 
تحریک استقلال کے چےئرمین رحمت خان وردگ نے اتوار کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف ، گلفراز خان خٹک اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کی اور شدت پسند دہشت گردوں کی فائرنگ سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید منظر امام اور دیگر شہداء کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔تحریک استقلال کے وفد میں شاد محمد خان اور رحمن اللہ مروت شامل تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف ، گلفرار خان خٹک اوریوسف شاہوانی نے رحمت وردگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے آپ نے اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منظر امام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے واقعے کی کھل کر مذمت کی ہے او ر قائد تحریک جناب الطاف حسین و ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کیا ہے ، اس نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہمارے حوصلوں کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ ملاقات میں رحمت وردگ نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے سید منظر امام اور دیگر شہدا ء کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ۔ ملاقات میں رحمت وردگ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سید منظر امام اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعا ئیں کیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے رحمت وردگ کے ہمراہ وفد کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ۔
 
*****

5/20/2024 6:20:30 PM