Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگار شہداء حق پرست پر حاضری


ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگار شہداء حق پرست پر حاضری
 Posted on: 12/8/2014
ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگار شہداء حق پرست پر حاضری
حق پرست شہداء کی ارواح کیلئے ایصال ثواب کی دعا اور یادگار پر پھول چڑھائے
خدا کی نصرت اور حق پرست شہداء کے خون کی مہک سے نظریے کا پودا آج تنا آور درخت بن چکا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
اول روز سے سازشی عناصر اور دشمن قوتوں نے جناب الطاف حسین اور انکے کارکنان کو ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچائیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حاضری دینے والے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو
متحد ہ قومی موومنٹ کی جانب سے حق پرست شہداء کو خرا ج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں قائم یادگار شہداء حق پرست پر ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان نے رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ حاضری دیکر حق پرست شہداء کی ارواح کیلئے ایصال ثواب کی دعا کی اور یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے لانڈھی سیکٹر ، کورنگی سیکٹر، ملیر سیکٹر ، شاہ فیصل سیکٹر ، گلستان جوہر سیکٹر ، گلشن اقبال سیکٹر ، پی آئی بی سیکٹر ، لائنز ایریا سیکٹر ، محمود آباد سیکٹر ، ڈیفنس سیکٹر، سوسائٹی سیکٹر، برنس روڈ سیکٹر،اسکیم 3 3گلشن معمار سیکٹر ، فیڈرل بی ایریا سیکٹر ، لیاقت آبادسیکٹر ، لیاری سیکٹر، رنچھوڑلائن سیکٹر، اورنگی سیکٹر ، قصبہ علیگڑھ سیکٹر ، ناظم آباد گلبہار سیکٹر نارتھ ناظم آبادسیکٹر، بلدیہ سیکٹر، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، ، سرجانی سیکٹر کے انچارجز و اراکین اور یونٹس کے کارکنان سمیت ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ، پختون آرگنائزیشن کمیٹی ،خیبر پختون خوا گلگت بلتستان کمیٹی ، کشمیر کمیٹی سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و اراکین نے یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور عقیدت و احترام کے ساتھ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو سلام تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین بابر خان غوری ، کہف الوریٰ ،عادل صد یقی ،عارف خان ایڈوکیٹ سیف یار خان ، حیدر عباس رضوی ، اسلم آفریدی ، افتخار اکبر رندھاوا ، خالد سلطان انکے ہمراہ تھے حاضری کے موقع پر ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اول روز سے ہی سازشی عناصر اور دشمن قوتوں نے جناب الطاف حسین اور انکے کارکنان کو ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچانی شروع کر دی تھیں جس کے نتیجے میں 90ء کی دہائی میں ایم کیو ایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کا آغاز کیا گیا اور جناب الطاف حسین کے بھائی ،بھتیجے سمیت 17ہزار سے زائد حق پرست کارکنان کو عقوبت خانوں اور جیلوں میں مختلف طریقوں سے تکالیف کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا اور انکے اہل و عیال کو تذلیل و تحقیر کا نشانہ بنا کر جناب الطاف حسین کے نظریے کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن خدا کی نصرت اور حق پرست شہداء کے خون کے صدقے ایم کیوایم کے نظریے کا پودا پھلتے پھولتے آج تنا آور درخت بن چکا ہے اور اسکی شاخیں ملک کے کونے کونے میں بسنے والے محروموں اور مظلوموں کو سایہ فراہم کر رہی ہیں۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حق پرست شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا اور انشا ء اللہ ملک میں غریبوں ، مظلوموں اور محروموں کا انقلاب جلد آئے گا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ آج کی نسل اپنے شہداء کے لہو کا بہنا یاد رکھے اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔ اس موقع پر کارکنان نے حق پرست شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا اور انکی راہ پر چلتے ہوئے قوم کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔بعد ازاں اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل اورخالد سلطان نے حق پرست اراکین اسمبلی و سینیٹرز کے ہمراہ شہداء قبرستان جاکر تحریک حق پرستی کے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

12/6/2016 4:20:33 AM