Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل آباد میں نجی ٹی وی کی نمائندہ ماریہ میمن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


فیصل آباد میں نجی ٹی وی کی نمائندہ ماریہ میمن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/8/2014
فیصل آباد میں نجی ٹی وی کی نمائندہ ماریہ میمن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی
جو عناصر اس قسم کی مذموم کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ جمہوریت، انسانیت اور آزادی صحافت کے کھلے دشمن ہیں، رابطہ کمیٹی
حکومت اور اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔8، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیصل آباد میں شرپسند عناصر کی جانب سے نجی ٹی وی کی نمائندہ ماریہ میمن کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں ہراساں کرنا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور جوعناصر اس قسم کی مذموم کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ جمہوریت ، انسانیت اورآزادی صحافت کے کھلے دشمن ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور شرپسند عناصرپر کڑی نظررکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے ماریہ میمن سے دلی ہمدردی کابھی اظہارکیا۔

12/4/2016 8:20:52 AM