Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی کے کارکنان کی شہادت پر ہم سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جوائنٹ انچارج شعبہ اطلاعات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ قاسم علی رضا ، ارشد حسین


پی ٹی آئی کے کارکنان کی شہادت پر ہم سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جوائنٹ انچارج شعبہ اطلاعات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ قاسم علی رضا ، ارشد حسین
 Posted on: 12/8/2014
پی ٹی آئی کے کارکنان کی شہادت پر ہم سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جوائنٹ انچارج شعبہ اطلاعات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ قاسم علی رضا ، ارشد حسین
ہمیں بھی اتنا ہی غم و دکھ ہوا ہے جتنا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ہوا ہے 
کاش پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران 15 ہزار سے زائد کارکنان کو ماؤرائے عدالت قتل کا کرنے پر بھی افسوس کا ااظہار کیا جاتا، قاسم علی و ارشد حسین
الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور جواں سال بھتیجے عارف حسین کو بھی ماورائے عدالت قتل کیا گیا 
ظلم وبربریت پر الٹا ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم اور مظلوم کارکنان کو دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا، قاسم علی، ارشد حسین
ہزاروں شہداء کے سوگواران کی نہ صرف دل آزاری کی گئی بلکہ شہداء کے لہو کا بھی مذاق اڑایا گیا
لندن ۔۔8دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اطلاعات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا او رارشد حسین نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوارن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیں بھی اتنا ہی غم ودکھ ہوا ہے جتنا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ہوا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کاش پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے آپریشن اور اس کے د وران 15ہزار سے زائد کارکنان کوجن میں جناب الطاف حسین کے 66سالہ بڑے بھائی ناصر حسین اور جواں سال بھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں کو ماورائے عدالت کیا گیا مگرPTI کے رہنماؤں کی جانب سے اس ظلم وبربریت کی نہ تو مذمت کی گئی اور نہ ہی شہداء کے سوگوارن اور ایم کیوایم کی قیادت سے تعزیت کرنا گوارا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسو س کی بات یہ ہے کہ الٹا ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم اور مظلوم کارکنان کو دہشت گرد قر ار دیا جاتا رہا جس سے ہزاروں شہداء کے سوگواران کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ شہداء کے لہو کا بھی مذاق اڑایا گیا ۔ قاسم علی رضااور ارشد حسین نے پی ٹی آئی کے شہید کارکنان کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفر دوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبر وجمیل کی توفیق دے ۔آمین 

12/8/2016 9:48:01 PM