Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اورحیدر آباد میں یونیورسٹیوں کے قیام کے اعلان پر ایم کیوایم برطانیہ کی جناب الطاف حسین کو مبارکباد


کراچی اورحیدر آباد میں یونیورسٹیوں کے قیام کے اعلان پر ایم کیوایم برطانیہ کی جناب الطاف حسین کو مبارکباد
 Posted on: 12/3/2014
کراچی اورحیدر آباد میں یونیورسٹیوں کے قیام کے اعلان پر ایم کیوایم برطانیہ کی جناب الطاف حسین کو مبارکباد
الطاف حسین برسوں سے حیدر آباد کے شہریوں کیلئے یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے تھے۔ ڈاکٹر سلیم دانش 
دنیا کے کسی بھی ممالک میں وزیر تعلیم کا کام تعلیم کو فروغ دینا ہوتا ہے
افسوس کے ہمارے سندھ کے وزیر تعلیم نے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ حید رآباد میں یونیورسٹی کا قیام کسی صورت نہیں ہونے دونگا،ڈاکٹر سلیم دانش 
کراچی اور حیدر آباد میں یونیورسٹیوں کے قیام کے اعلان پر ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے مشکور ہیں ڈاکٹر سلیم دانش 
لندن ۔۔3 دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش و اراکین کمیٹی نے برطانیہ کے تمام کارکنان کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے روح رواں ملک ریاض کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین برسوں سے حیدر آباد کے شہریوں کیلئے یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے تھے آج اللہ کے فضل وکرم سے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ممالک میں وزیر تعلیم کا کام تعلیم کو فروغ دینا ہوتا ہے مگر افسوس کے ہمارے سندھ کے وزیر تعلیم نے تعصب کا مظاہر ہ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ حید رآباد میں یونیورسٹی کا قیام کسی صورت نہیں ہونے دونگامگر آج دنیا نے دیکھا کہ فتح حق اور سچ کی ہوئی اور الطاف حسین کی برسوں کی خواہش پوری ہوئی اور بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا ۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ الطاف حسین کی تمام نیک خواہشات کو پورا کرے اور ان کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ ڈاکڑ سلیم دانش اور اراکین کمیٹی نے ملک ریاض کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں یونیورسٹیوں کے قیام کے اعلان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی کو ششوں کو سرہاتے ہوئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ 


12/7/2016 8:23:24 AM