Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ضمانت میںمزید14اپریل 2015ء تک توسیع ،نائن زیروپرجمع ایم کیوایم کے کارکنان کی ایک دوسرے کومبارکباد


لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ضمانت میںمزید14اپریل 2015ء تک توسیع ،نائن زیروپرجمع ایم کیوایم کے کارکنان کی ایک دوسرے کومبارکباد
 Posted on: 12/3/2014
لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ضمانت میںمزید14اپریل 2015ء تک توسیع ،نائن زیروپرجمع ایم کیوایم کے کارکنان کی ایک دوسرے کومبارکباد
نائن زیروپرجمع ہونے والوں میں خواتین سمیت ہرقومیت اورہرزبان سے تعلق رکھنے والے کارکنان شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویراورایم کیوایم کے پرچم تھام رکھے تھے
اللہ تبارک وتعالیٰ نے قائد تحریک الطاف حسین کومشکل کی گھڑی میں جس طرح آج سرخروکیاہے،
ہماری دعاہے کہ وہ ہمیشہ ہرمشکل کٹھن حالات میں انہیں اسی طرح سے سرخروکرے،کنورنویدجمیل
رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب کی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی سربلندی،صحت وتندرستی، درازی عمرسمیت حق پرستی کے مشن ومقصدکی کامیابی،
لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی ،اسیرکارکنان کی رہائی اورحق پرست شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا 
کراچی کی طرح اندرون سندھ،صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی کارکنان کی ایک دوسرے کو مبارکباداورمیٹھائی تقسیم
کراچی:۔۔۔3دسمبر2014ء
منگل 3،دسمبرکولندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ضمانت میں مزید14اپریل 2015ء تک توسیع کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف’’نائن زیرو‘‘پرجمع ہوگئے۔نائن زیروپرجمع ہونیوالے کارکنان نے قائدتحریک الطاف حسین کی ضمانت میں مزید توسیع پرایک دوسرے کومبارکبادپیش کی اورمنہ میٹھاکرایا۔اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین عامر خان ، واسع جلیل، افتخار رند ھاوا،ڈاکٹرصغیر احمد، حیدر عباس رضوی ،اسلم آفریدی، سیف یار خان اورعارف خان ایڈوکیٹ، شاکر علی بھی موجود تھے۔نائن زیروپرجمع ہونے والے کارکنان نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیوایم کے پرچم تھام رکھے تھے جن میں ہرقومیت ومذہب اورعمرکے لوگ شامل تھے اوران کی جانب سے وقفے وقفے سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جاتے رہے۔نائن زیروپرجمع ہونیوالے کارکنان سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل نے مختصراًخطاب کیا اور قائد تحریک الطاف حسین کی ضمانت میں مزید توسیع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتے ہوئے تمام کارکنان میں مٹھائی تقسیم کرنے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے قائد تحریک الطاف حسین کومشکل کی گھڑی میں جس طرح آج سرخروکیاہے ہماری دعاہے کہ وہ ہمیشہ ہرمشکل کٹھن حالات میں انہیں سرخروکرے اوران کی قیادت میں ہمیں منزل پر پہنچنے کی سعادت نصیب فرمائے۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے خشوع وخضوغ کے ساتھ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی سربلندی،صحت وتندرستی درازی عمر سمیت حق پرستی کے مشن ومقصدکی کامیابی،لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی ،اسیرکارکنان کی رہائی اورحق پرست شہداء کی مغفرت،انکے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر جمیل کے لئے اجتماعی دعائیں کرائیں۔ اس موقع پرکارکنان میں مختلف اقسام کی منوں مٹھائی تقسیم کی۔دریں اثناء قائدتحریک کی ضمانت میں مزیدتوسیع کی اطلاع ملتے ہی اندرون سندھ سمیت،صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی ایم کیوایم کے کارکنان نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی ضمانت میں مزیدتوسیع پرایک دوسرے کوگلے لگاکر مبارکباد پیش کی اورمیٹھائی کھلائی۔
مزید تصاویر کیلئے کلک کریں






12/8/2016 11:46:48 PM