Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی کے رہنماء کھسیانی بلی کھمبہ نوچنے کی مصداق پر عمل پیر ا ہیں ، رابطہ کمیٹی کے معاون رکن اظہار احمد خان


پیپلز پارٹی کے رہنماء کھسیانی بلی کھمبہ نوچنے کی مصداق پر عمل پیر ا ہیں ، رابطہ کمیٹی کے معاون رکن اظہار احمد خان
 Posted on: 12/3/2014
پیپلز پارٹی کے رہنماء کھسیانی بلی کھمبہ نوچنے کی مصداق پر عمل پیرا ہیں ، رابطہ کمیٹی کے معاون رکن اظہار احمد خان
بلاول زرداری کے دھمکی آمیز بیان سے جناب الطاف حسین کے لاکھو ں کروڑوں کارکنان و عوام کی دل آزاری ہوئی اور ان میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،اظہار احمد خان 
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے پر بلاول زردری کو بیان واپس لینے کا مشورہ دیں ،اظہار احمد خان 
لندن ۔۔ 3دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی کی رابطہ کمیٹی کے معاون اظہار احمد خان نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دھمکی آمیز بیان پر دو ماہ کی خاموشی کا مطلب بلاول زرداری کے بیان کا مکمل طور پر جائزہ لینا اور تحقیق تھی ۔انہوں نے کہا کہ 6اکتوبر کو بلاول زرداری نے غیر ذمہ دارانہ اور بلاوجہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز بیان داغ دیا جس کی وجہ سے جناب الطاف حسین کے لاکھو ں کروڑوں کارکنان و عوام کی دل آزاری ہوئی اور ان میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر اور سمجھدار رہنماء بلاول زرداری کے بیان کا نہ صرف نوٹس لیتے بلکہ انہیں بیان واپس لینے کی تلقین کرتے مگرافسو س کے ایسا عمل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے رہنماء کھسیانی بلی گھمبہ نوچنے کی مصداق پر عمل پیر ا ہیں ۔ اظہار احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤ ں کو چاہئے کہ کہ وہ اپنے چیئرمین بلاول زردری کو بیان واپس لینے اور اس کی وضاحت جاری کرنے کا مشور ہ دیں ۔


12/4/2016 4:15:30 AM