Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی اجلاس


ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی اجلاس
 Posted on: 12/3/2014
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی اجلاس 
اجلاس میں شعبہ طب سے وابستہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلانہ حملوں کے بڑھتے واقعات کی شدید مذمت کی گئی 
شعبہ طب سے وابستہ سینئر ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے بصورت دیگر ایم کیوایم 
میڈیکل ایڈ کمیٹی اپنا سخت لائحہ عمل اختیار کرنے میں حق بجانب ہوگی 
اجلاس میں پروفیسر باقر رضا کی جلد صحت یابی اور قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شمیم رضا کے بلند درجات کیلئے دعا کی بھی کی گئی 
کراچی ۔۔۔3، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ میڈیکل ایڈ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں شعبہ طب سے وابستہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور ان بڑھتے ہوئے قاتلانہ حملے کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پروفیسر باقر رضا کی جلد صحت یابی اورقاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شمیم رضا کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم شہریوں کو گرفتار کررہے ہیں جبکہ پروفیشنلز کے قتل کی وارداتوں میں ملوث سفاک قاتل ان کی گرفت سے محفوظ ہیں اور آزاد گھوم رہے ہیں ۔ اجلاس میں وزیراعظم ،و فاقی وزیرد اخلہ ، گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے سوال کیا گیا کہ شہر کراچی کے ٹیکس دینے والے لوگوں پر کب تک یہ ظلم ہوتا رہے گا اور ان کی جان و مال کو کب تحفظ حاصل ہوگا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا کہ شعبہ طب سے وابستہ سینئر ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے بصورت دیگر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اس ضمن میں اپنا سخت لائحہ عمل اختیار کرنے میں حق بجانب ہوگی ۔ 

12/11/2016 1:59:22 AM