Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معذور افراد سے اپنائیت ، محبت اور شفقت کا عمل سب لوگوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے، الطاف حسین


معذور افراد سے اپنائیت ، محبت اور شفقت کا عمل سب لوگوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/3/2014
معذور افراد سے اپنائیت ، محبت اور شفقت کا عمل سب لوگوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے، الطاف حسین
آج کے جدید اور باشعور دور میں بھی معذور افراد کوبوجھ سمجھنے کی ذہنیت رکھنے والے افراد خود ذہنی پستی اور معذوری کا شکار ہیں ، الطاف حسین
جو لوگ معذو رافراد کا سہارا بنے ہوئے ہیں وہ نیک اور عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں ، الطاف حسین
معذور افراد کا سہارا بننے والے تمام لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین
معذور افراد حکومت کی خصوصی سرپرستی اور خصوصی اداروں کے قیام سے محروم ہیں، الطاف حسین
وزیراعظم نواز شریف معذور افراد کیلئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، الطاف حسین
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی بیان
لندن۔۔۔3، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ذہنی و جسمانی معذور افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں اور آج کے جدید اور باشعور دور میں بھی انہیں بوجھ سمجھنے کی ذہنیت رکھنے والے افراد خود ذہنی پستی اور معذوری کا شکار ہیں اور اپنی اخلاقی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل ہیں ۔معذور افراد کے عالمی دن کے موقع اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہاکہ معذور افراد سے اپنائیت ، محبت اور شفقت کا عمل سب لوگوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور جو لوگ معذو رافراد کا سہارا بنے ہوئے ہیں اور انہیں معاشرے کا مفید فرد بنانے کیلئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں وہ نیک اور عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں اور ایسے تمام عظیم افراد کو میں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم معذور افراد کو معاشرے کیلئے مفید اور کار آمد بنانے کیلئے ہرممکن کردار ادا کررہی ہے اور ان کے بنیادی حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہر سال معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود معذور افراد حکومت کی خصوصی سرپرستی اور خصوصی اداروں کے قیام سے محروم ہیں اور معذور افراد کی یہ محرومی پاکستانی معاشرے کی خرابی اور بے حسی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کیلئے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں فی الفور قانون سازی کرکے معذور افراد کو بنیادی حقوق مہیا کئے جائیں ۔
English Viewers Click Here
وڈیو دیکھیں



4/19/2024 12:33:43 PM