Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین محب وطن پاکستانی ہیں، عادل خان، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


قائد تحریک الطاف حسین محب وطن پاکستانی ہیں، عادل خان، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/2/2014
قائد تحریک الطاف حسین محب وطن پاکستانی ہیں، عادل خان، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
الطاف حسین کو پاکستانی شناخت کیلئے کسی سڑک چھاپ لیڈر کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے
سینیٹر سعید غنی کے غیرذمہ دارانہ بیان سے دنیا بھر میں دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے
الطاف حسین کے مدلل اور حق پرستانہ مؤقف پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا واویلا ’’چور کی داڑھی میں تنکے ‘‘ کے مترادف ہے
سینیٹر سعید غنی کے بیان پر رکن رابطہ کمیٹی عادل خان کاتبصرہ
لندن۔۔۔2، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد عادل خان نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنی پاکستانی شناخت کیلئے انہیں کسی سڑک چھاپ لیڈر کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایک بیان میں عادل خان نے کہاکہ سینیٹر سعید غنی کے غیرذمہ دارانہ بیان سے دنیا بھر میں دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام اس حقیقت سے واقف ہیں کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین بغیرتحقیق اور تصدیق کے کوئی بات نہیں کرتے ، انہوں نے 2 ماہ تک تحقیق کرنے کے بعد ہی پیپلزپارٹی کی قیادت اور ارباب اقتدارکو 15 دن کا وقت دیا ہے کہ وہ وضاحت کریں کہ بلاول بھٹو زرداری نے کیوں اور کس لئے جناب الطاف حسین کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔ عادل خان نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے مدلل اور حق پرستانہ مؤقف پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا واویلا ’’چور کی داڑھی میں تنکے ‘‘ کے مترادف ہے اور سینیٹر سعید غنی بھی دلائل کا جواب دلائل سے دینے کے بجائے اناپ شناپ بک رہے ہیں ۔ عادل خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ کھوکھلے بیانات اور الزامات کے بجائے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف ہرزہ سرائی کی وضاحت کریں اوربے بنیاد الزامات پر قوم سے معافی مانگیں۔
English Viewers Click Here


4/26/2024 3:40:09 PM