Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اے این پی کے پرانے رہنماؤں اورنگزیب کانسی ، حاجی فضل کریم اورقاسم جان کی گفتگواپنی پرانی یادوں اورایک ساتھ گزارے ہوئے دورکاذکرکیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اے این پی کے پرانے رہنماؤں اورنگزیب کانسی ، حاجی فضل کریم اورقاسم جان کی گفتگواپنی پرانی یادوں اورایک ساتھ گزارے ہوئے دورکاذکرکیا
 Posted on: 11/30/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اے این پی کے پرانے رہنماؤں اورنگزیب کانسی ، حاجی فضل کریم اورقاسم جان کی گفتگواپنی پرانی یادوں اورایک ساتھ گزارے ہوئے دورکاذکرکیا
قائدتحریک الطاف حسین نے تمام رہنماؤں سے فرداًفرداً گفتگو کی اورانہیں اپنی رہائش گاہ پرخوش آمدید کہا 
اللہ تعالیٰ محبت کے اس پودے کوپروان چڑھائے جسکی بنیادولی خان نے ڈالی اورجسے ہرابھرا کرنے کیلئے بیگم نسیم ولی آئی ہیں۔الطاف حسین
آپ نے جوجدوجہدکی اس کاثمر آپ کی پارٹی اورآپ کی قوم کوملاکہ وہ آج امن اورعزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اورنگزیب کانسی
انشاء اللہ آپ جب کراچی واپس آئیں گے توصرف مہاجر ہی نہیں بلکہ لاکھوں پختون بھی آپ کاشانداراستقبال کرینگے۔ حاجی فضل کریم
ہماری جدوجہد عدم تشدد ہے اورانشاء اللہ یہ جدوجہدآپ بھائیوں کے ساتھ ملکر جاری رہے گی۔ قاسم جان
لندن۔۔۔30 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر بزرگ سیاستداں اوراے این پی ( ولی ) کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان کی آمدپراے این پی کے پرانے رہنماؤں اورنگزیب کانسی ، حاجی فضل کریم اورقاسم جان سے بھی فرداًفرداً گفتگو کی اورانہیں اپنی رہائش گاہ پرخوش آمدید کہا ۔ اے این پی ( ولی ) کے رہنماؤں نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکے دوران اپنی پرانی یادوں اورایک ساتھ گزارے ہوئے دورکاذکرکیا۔ اے این پی (ولی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اورنگزیب کانسی نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں 1982ء میں پختون اسٹوڈینٹس فیڈریشن کا مرکزی صدرتھا اور آپ کاکلاس فیلوتھا۔ہم نے بہت اچھے دن ایک ساتھ گزارے۔وہ آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کاابتدائی زمانہ تھا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے جوجدوجہدکی اس کاثمر آپ کی پارٹی اورآپ کی قوم کوملاکہ وہ آج امن اورعزت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ اورنگزیب کانسی نے کہاکہ ہم باچہ خان کاامن کا پیغام لیکریہاںآئے ہیں، ہم یہی پیغام بلوچستان لیکر جائیں گے اوروہاں بلوچوں اورپختونوں کو امن کا پیغام دیں گے اوریہی پیغام لیکرافغانستان بھی جائیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ملکر باچہ خان کے اس عدم تشدداور امن کے پیغام کو پھلائیں گے ۔ حاجی فضل کریم نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکے دوران اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ میں نائن زیروپر صبح آتاتھااوررات گئے تک جاتا تھا اورہم الطاف بھائی اوردیگردوستوں کے ساتھ بیٹھ کرصلاح مشورے کرتے تھے۔ ماضی میں کراچی میں سازش کے تحت پختون مہاجرفساد کرایا گیاتوخان عبدالولی خان کراچی آئے اورولی خان اورالطاف بھائی نے امن کیلئے ملکر کوشش کی اورفساد کی سازش ناکام بنائی۔آج ہم پھرامن اورعدم تشددکے پیغام کو لیکرنکلے ہیں اوراس کی ابتداء یہیں سے کررہے ہیں، ہمارے دل پھرمل گئے ہیں اورہم انشاء اللہ ماضی کاپیارتازہ کریں گے ۔حاجی فضل کریم نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ انشاء اللہ آپ جب کراچی واپس آئیں گے توصرف مہاجر ہی نہیں بلکہ لاکھوں پختون بھی آپ کاشانداراستقبال کریں گے اور آپ پر ہزاروں من پھول نچھاورکریں گے۔ جناب الطاف حسین نے حاجی فضل کریم کے خیالات کوسراہتے ہوئے کہااللہ تعالیٰ وہ دن جلد لیکر آئے۔ پختون اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے سابق صدراوراے این پی (ولی ) کے رہنماقاسم جان نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد عدم تشدد ہے اورانشاء اللہ یہ جدوجہدآپ بھائیوں کے ساتھ ملکر جاری رہے گی۔ جناب الطاف حسین نے قاسم جان کوخوش آمدیدکہااوران کیلئے دعاکی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے بیگم نسیم ولی کے لئے جس محبت کااظہار کیا ہے اورجوگفتگوکی ہے اسے سنکران کے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کی آنکھوں میں آنسوآگئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اس محبت کو
دشمنوں کی بری نظرسے محفوظ رکھے اورپیار ومحبت کے اس پودے کوپروان چڑھائے جس کی بنیاد خان عبدالولی خان نے ڈالی اورجسے ہرابھرا کرنے کیلئے بیگم نسیم ولی خان تشریف لائی ہیں۔
English Viewers Click Here 



 

4/26/2024 1:31:36 PM