Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم بھی عظیم رہنماباچہ خان کی طرح عدم تشددکے فلسفہ پریقین رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ پورے ملک میں باچہ خان کاعدم تشددکافلسفہ عام ہو۔الطاف حسین


ہم بھی عظیم رہنماباچہ خان کی طرح عدم تشددکے فلسفہ پریقین رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ پورے ملک میں باچہ خان کاعدم تشددکافلسفہ عام ہو۔الطاف حسین
 Posted on: 11/30/2014
ہم بھی عظیم رہنماباچہ خان کی طرح عدم تشددکے فلسفہ پریقین رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ پورے ملک میں باچہ خان کاعدم تشددکافلسفہ عام ہو۔الطاف حسین
باچہ خان کے عدم تشدد اورامن ومحبت کے پیغام کے فروغ کیلئے جلدہی کراچی میں مہاجروں اورپختونوں کامشرکہ جلوس نکالاجائے گا
آئیے ہم ملکر کراچی میں ایسا ماحول بنادیں کہ ہرمہاجرکاگھرپختون کیلئے حفاظت گاہ ہواورپختون کاگھرمہاجرکیلئے حفاظت گاہ ہو
بیگم نسیم ولی خان نے ظالم وجابرحکمرانوں کاجس بہادری سے مقابلہ کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔الطاف حسین
اگربیگم نسیم ولی خان جیسی چندہستیاں اے این پی میں پیداہوجاتیں تواے این پی آج پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہوتی 
بیگم نسیم ولی خان میری ماں ہیں اورمیں بزرگ ماں جیسی ہستی کو نائن زیروپر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتاہوں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر ممتاز بزرگ سیاستداں اوراے این پی ( ولی ) کی سربراہ بیگم نسیم ولی سے گفتگو
آپ میرے بیٹے ہیں، میں آپ کی ماں ہوں، آپ نے میرے لئے جن جذبات کااظہارکیاہے وہ ایک بیٹاہی کرسکتاہے۔بیگم نسیم ولی کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
نائن زیرو پر میرے لئے جس محبت کامظاہرہ کیاگیاہے اس پر میں اپنے بیٹے الطاف حسین کی مشکورہوں۔بیگم نسیم ولی
میں باچہ خان باباکامشن لیکرنکلی ہوں اور میں باچہ خان باباکے اس مشن کاآغاز نائن زیروسے کررہی ہوں۔بیگم نسیم ولی
میں اپنے اورآپکے ساتھیوں سے کہتی ہوں کہ آپس میں بھائیوں کی طرح ملکرچلوتاکہ گندے پروپیگنڈے کرنے والوں کی کوششیں ناکام ہوں۔بیگم نسیم ولی
لندن۔۔۔30 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم بھی عظیم رہنماباچہ خان کی طرح عدم تشددکے فلسفہ پریقین رکھتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ پورے ملک میں باچہ خان کاعدم تشددکافلسفہ عام ہو۔انہوں نے اعلان کیاکہ باچہ خان کے عدم تشدد اورامن ومحبت کے پیغام کے فروغ کیلئے جلدہی کراچی میں مہاجروں اورپختونوں کامشرکہ جلوس نکالاجائے گا۔انہوں نے یہ بات آج عزیزآبادکراچی میں اپنی رہائش گاہ اورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر ممتاز بزرگ سیاستداں اوراے این پی ( ولی ) کی سربراہ بیگم نسیم ولی کی آمدپران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے بیگم نسیم ولی خان کو اپنی ماں کہہ کرمخاطب کیااور شاندارالفاظ میں انہیں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے بزرگ ماں جیسی ہستی اورپاکستان کی بزرگ ترین رہنما کواپنے غریب خانے نائن زیروپر تشریف لانے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتاہوں۔جناب الطاف حسین نے بیگم نسیم ولی خان کی سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جب خان عبدالولی خان کے خلاف حیدرآبادسازش کیس چل رہاتھا، ولی خان اوراے این پی کے دیگررہنماجیلوں میں تھے اور پوری قیادت روپوش تھی ایسے میں بیگم نسیم ولی جرات وہمت کی علامت بنکرسامنے آئیں اورانہوں نے اس وقت کے ظالم وجابرحکمرانوں کاجس بہادری سے مقابلہ کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ اگربیگم نسیم ولی خان جیسی چندہستیاں اے این پی میں پیداہوجاتیں تواے این پی آج پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہوتی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں نے اے این پی کودوسرے ہاتھوں میں پہنچادیا ۔ میں این پی کودیکھتاتو میری آنکھیں حاجی فضل کریم جیسے پرانے رہنماؤں کوتلاش کرتیں جن کے گھرمیں نے کھاناکھایااورمحبتوں بھرابہت وقت گزارا۔ آج مجھے اے این پی کے ان پرانے چہرے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ، اللہ انہیں سلامت رکھے اورجوپرانے لوگ اس دنیاسے چلے گئے اللہ انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے۔انہوں نے کہاکہ میں نے جس سے ہاتھ ملایا اس کاساتھ نہیں چھوڑاجس کاثبوت یہ ہے کہ آج کراچی میں بہت بڑی تعدادمیں پختون ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدہیں۔ انہوں نے پختون رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک تھے، ایک ہیں ،ایک رہیں گے اورہم آپس میں نہیں لڑیں گے اور ملکرملک کی خدمت کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ باچہ خان ایک عظیم رہنماتھے جنہوں نے برصغیرکی آزادی کیلئے پوری زندگی انگریزوں کے خلاف جدوجہدکی اورعدم تشددکاپیغام عام کیا۔میں ایسی ہی اے این پی چاہتاہوں جوباچہ خان کے فلسفہ پر چلتے ہوئے عدم تشددکے پیغام کوعام کرے ۔ جنا ب الطا ف حسین نے بیگم نسیم ولی خان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ آج میرے گھرتشریف لائی ہیں تومجھے خان عبدالولی خان مرحوم کی یاد آگئی ہے ، وہ مہاجرپختون بھائی چارہ چاہتے تھے ، آپ ولی خان صاحب کامشن لیکرنکلی ہیں، اللہ آپ کوکامیاب کرے۔بیگم نسیم ولی خان نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ میرے بیٹے ہیں، میں آپ کی ماں ہوں، آپ نے میرے لئے جن جذبات کااظہارکیاہے وہ ایک بیٹاہی کرسکتاہے۔آپ کی گفتگوسنکرمیراحوصلہ بڑھ گیاہے۔ نائن زیرو پر میرے لئے جس محبت کامظاہرہ کیاگیاہے اس پر میں اپنے بیٹے الطاف حسین کی مشکورہوں۔بیگم نسیم ولی نے کہاکہ میں باچہ خان باباکامشن لیکرنکلی ہوں جوعدم تشدد،امن اورایک دوسرے سے پیارمحبت کاپیغام ہے اور میں باچہ خان باباکے اس مشن کاآغاز نائن زیروسے کررہی ہوں۔انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ بھی چاہتے ہیں اورمیں بھی چاہتی ہوں کہ ملک میں امن کافروغ ہو اورملک کودہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل ہو۔ انہوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے کراچی میں ہونے والے بڑے جلسہ میں ولی خان کی موجودگی میں کہاتھا کہ مہاجر اورپختون آپس میں گلے مل جائیں آج میں اپنے اورآپ کے ساتھیوں سے کہتی ہوں کہ آپ آپس میں بھائیوں کی طرح ملکرچلوتاکہ گندے پروپیگنڈے کرنے والوں کی کوششیں ناکام ہوں اورہم ایسے گندے اوربے ضمیر لوگوں کے نرغے سے نکل سکیں جنہیں نہ عوام سے پیارہے اورنہ ان کی مشکلات کاکوئی احساس ہے ۔
جناب الطاف حسین نے بیگم نسیم ولی کومیری ماں کہہ کرمخاطب کیااورکہاکہ میری ماں ہم ایک ماں کے بچے ہیں۔ انہوں نے پختونوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا میرے پٹھان بھائیو! آؤ ایک ماں کے بچے بن جاؤ، یہ بوڑھی ماں ہم سے فریادکررہی ہے کہ باچہ خان اورولی خان کاپیغام لیکرنکلو۔ اے این پی والو اورایم کیوایم والو! آؤ ہم ملکر کراچی میں ایک مشترکہ جلوس نکالیں جس کی تیاری اے این پی ( ولی ) اور ایم کیوایم کے لوگ ملکرکریں۔اس جلوس میں ہمارا مشترکہ نعرہ ’’ عدم تشدد ‘‘ ہواورہمارامشترکہ رہبرباچہ خان ہو۔ عدم تشددزندہ باد۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ملکر کراچی کوامن کاگہوارہ بنادیں اورایسا ماحول بنادیں کہ کراچی میں ہرمہاجرکاگھرپختون کے لئے حفاظت گاہ ہواورپختون کاگھرمہاجرکے لئے حفاظت گاہ ہو۔
تصاویر کیلئے کلک کریں 
English Viewers Click Here 

Twitter Hash Tag #AltafWaliBhaiBhai 


4/19/2024 7:00:38 AM