Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہداور ایک ہمدرد شہباز کا بہیمانہ قتل سفاکیت و بربریت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ


اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہداور ایک ہمدرد شہباز کا بہیمانہ قتل سفاکیت و بربریت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/29/2014
اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہداور ایک ہمدرد شہباز کا بہیمانہ قتل سفاکیت و بربریت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ
اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے پانچ کارکن شہید ہوچکے ہیں پانچ کارکنوں کی شہادت کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے
پولیس ، رینجرزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے قاتلوں دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا نظرنہیں آتا
ایسالگتاہے کہ حکومت نے ان قاتلوں اوردہشت گردوں کوایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرقتل کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی ہے۔ رابطہ کمیٹی 
اگرحکومت کارکنوں اورعوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تووہ کھل کربتادے تاکہ عوام اپنی حفاظت کابندوبست خود کرلیں
کراچی۔۔۔ 28 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118 - A کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہبازکے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے قتل کاتسلسل ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگرمیں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے پانچ کارکن شہید ہوچکے ہیں، اسی علاقے میں مذہبی انتہاپسند دہشت گرد عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے ممبرسازی کیمپ پربم سے حملہ بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے اوروہ اندھی گونگی اوربہری بنی ہوئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک ہفتہ میں پانچ کارکنوں کی شہادت کے باوجوداس علاقے میں حکومت بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں میں مستعدی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس ، رینجرزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا نظرنہیں آتا اور ایسا لگتاہے کہ حکومت نے ان قاتلوں اوردہشت گردوں کوایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرقتل کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرحکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں اورعوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تووہ کھل کربتادے تاکہ عوام اپنی مددآپ کے تحت اپنی حفاظت کابندوبست خود کرلیں۔ رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات میں ملوث مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اورنگی ٹاؤن کے عوام کوان درندہ صفت دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔



4/19/2024 6:13:06 PM