Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی و حیدرآ باد میں جامعات کے قیام کا اعلان جناب الطاف حسین کی شب و روز کی محنت کاہی ثمرہے،اے پی ایم ایس او


کراچی و حیدرآ باد میں جامعات کے قیام کا اعلان جناب الطاف حسین کی شب و روز کی محنت کاہی ثمرہے،اے پی ایم ایس او
 Posted on: 11/28/2014
کراچی و حیدرآ باد میں جامعات کے قیام کا اعلان جناب الطاف حسین کی شب و روز کی محنت کاہی ثمرہے،اے پی ایم ایس او
سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں نے ہمیشہ شہری سندھ کے لوگوں کا معاشی ،اقتصادی اور تعلیمی استحصال کیا ہے
اے پی ایم ایس او سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے تعلیم دشمنی پر مبنی بیان کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتی ہے
بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے جامعات کے قیام کا اعلانشہری سندھ کے تعلیمی مستقبل کے لئے انتہائی خوش آئند ہے
کراچی۔۔۔ 28 نومبر 2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹو ڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرا چی سمیت سندھ کے شہری عوام کے ساتھ جو قیام پاکستان سے لیکر اب تک تعصب پر مبنی ناروا سلوک روا رکھا گیااور سندھ کے جاگیرداروں اور وڑیروں نے ہمیشہ شہری سندھ کے لوگوں کا معاشی ،اقتصادی اور تعلیمی استحصال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کے حیدرآباد یونیورسٹی قیام کے حوالے سے تعصب اور تعلیم دشمنی پر مبنی بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیر مظہر الحق کی جانب سے یہ کہنا کہ وہ حیدرآباد میں بننے والی یونیورسٹی کی راہ میں فولادی دیوار بن کر کھڑے رہے اور انہی کی بدولت یہ یونیورسٹی نہ بن سکی جو انتہائی افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے طلباء پہلے ہی تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث تعلیمی زبوں حالی کا شکار ہیں ایسے میں اس صوبے کے سابق وزیر تعلیم کی جانب سے اس قسم کے اقدامات تعلیم دشمنی کے مترادف ہیں۔مرکزی کابینہ کا مزید کہنا تھاکہ جناب الطاٖف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے تعلیم سب لئے کا نعرہ بلند کیا ۔ کراچی اور حیدر آباد میں نئی یونیور سٹیزکے لئے جناب الطاف حسین نے شب و روز محنت کی ،جس کے باعث بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لئے قائد تحریک کے نام سے دو نئی یونیورسٹیز بنانے کا اعلان کیا اور اب وہ دن زیادہ دور نہیں کہ جب پیغام حق پرستی کے طفیل پورے ملک میں تعلیم عام ہوگی ۔ 

4/19/2024 9:50:22 PM