Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبر ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ، پی ٹی سی ایل میں متعارف کرائے جانے والے وی ایس ایس کو جبر ی طور پر محنت کشوں پر نافذ کرنے کی شدید مذمت


ایم کیوایم لیبر ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ، پی ٹی سی ایل میں متعارف کرائے جانے والے وی ایس ایس کو جبر ی طور پر محنت کشوں پر نافذ کرنے کی شدید مذمت
 Posted on: 11/28/2014
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ، پی ٹی سی ایل میں متعارف کرائے جانے والے وی ایس ایس کو جبر ی طور پر محنت کشوں پر نافذ کرنے کی شدید مذمت 
پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ مزدور دشمن اور ظالمانہ اقدامات کاسلسلہ فی الفور بندکرے ، کاظم رضا 
کراچی ۔۔۔28، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاسکتان ٹیلی کمیونی کیشن میں دو ہفتے قبل متعارف کرائے جانے والے VSSکو جبر ی طور پر محنت کشوں پر نافذ کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں دیگر سرکاری اداروں میں بھی محنت کشوں کیساتھ روا رکھے جانے والے غیر منصفانہ سلوک اور مزدور دشمن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں پی ٹی سی ایل سمیت دیگر اداروں کے محنت کشوں کو یقین دلایا گیا کہ وہ اداروں کی انتظامیہ کے جبری اور غیر منصفانہ اقدامات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور اپنے حوصلے بلند رکھیں ، آج کا محنت کش طبقہ تنہا نہیں ہے بلکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم محنت کش طبقے کے ساتھ ہے ۔ اجلاس میں لیبر ڈویژن نے پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ مزدور دشمن اور ظالمانہ اقدامات کاسلسلہ فی الفور بندکرے اور محنت کشوں کے دوسروں شہروں اور صوبوں میں تبادلوں کو منسوخ کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں ۔ 

12/9/2016 7:35:28 AM