Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر اہلیان حیدرآباد کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین


یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر اہلیان حیدرآباد کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین
 Posted on: 11/28/2014
یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر اہلیان حیدرآباد کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین
جناب الطاف حسین تاریخ کا روشن باب ہی نہیں بلکہ رہتی دنیا تک کے مظلوموں کیلئے ایک سنہری اور جگماتی تاریخ بن چکے ہیں، ایم کیوایم اراکین زونل کمیٹی حیدرآباد
قائد تحریک الطاف حسین نے انگنت مظالم سہے لیکن سچ اور حق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، اراکین زونل کمیٹی حیدر آباد 
قائد تحریک الطاف حسین نے سخت سے سخت امتحان کا انتہائی جرات او ر ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا ،اراکین زونل کمیٹی حیدر آباد
اہلیان حیدر آباد قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں 98فیصد مظلوم عوام کا انقلاب لانے کیلئے آخری سانس تک جہد وجہد جاری رکھیں گے
بحریہ ٹاؤن کے روح رواں ملک ریاض کو یونیورسٹی کے اعلان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو یونیورسٹیوں کے قیام کی کوششوں پر ایم کیوایم حیدر آباد زونل کمیٹی کا زبردست خراج تحسین
تصاویر
کراچی ۔۔28نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے زونل انچارج وزونل کمیٹی کے اراکین نے اپنے ایک بیان میں حیدر آباد شہر میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر حیدر آباد کے عوام کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عہد حاضر کا سقراط قراردیا ہے ۔ زونل کمیٹی کے اراکین نے جناب الطاف حسین کو عہد حاضر کا سقراط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سقراط نے سچ کی خاطر زہر کا پیالہ پی لیا اسی طرح قائد تحریک نے ہر کڑی سے کڑی آزمائش اور سخت سے سخت امتحان کا انتہائی جرات او ر ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا او ران گنت مظالم سہے لیکن سچ اور حق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک تاریخ کا روشن باب ہی نہیں بلکہ رہتی دنیا تک کے مظلوموں کیلئے ایک سنہری اور جگماتی تاریخ بن چکے ہیں ہم سب خوش قسمت ہے ہیں کہ اس عظیم جدوجہد میں شامل ہیں ،خوشی کے اس پر مسرت موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ آپکی عملی مخلصانہ طویل قربانیوں سے لبریز اٹھانوے فیصد مظلوم عوام کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور محبت بانٹنے والی تعلیمات پر ہمیشہ عمل کر تے رہیں گے اور اہلیان حیدر آباد جناب الطاف حسین کی قیادت میں 98فیصد مظلوم عوام کا انقلاب لانے کیلئے اپنی آخری سانس تک جہد وجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے قائد تحریک کی درازی عمر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آ پ کے علم میں اور رزق میں ہر لمحہ اضافہ فرمائے ،کامیابیاں قدم قد م پر آپ کا مقد ر ہوں ، دنیا بھر میں عوام کے دلوں میں ہر لمحہ آپ کی محبت میں اضافہ بڑھتا رہے ، اللہ تعالیٰ ہر قسم کے سازشی ہتھکنڈوں او ردشمنوں کے شرسے محفوظ رکھے ۔( آمین ثمہ آمین) 
آخر میں انہوں نے بحریہ ٹاؤن کے روح رواں ملک ریاض کو یونیورسٹی کے اعلان اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو یونیورسٹیوں کے قیام کی کوششوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

4/18/2024 9:10:41 AM