Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے ہاکی کے سنہرے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے میچوں کی منظرکشی کی اور خوبصورت انداز میں کمنٹری پیش کی


قائد تحریک الطاف حسین نے ہاکی کے سنہرے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے میچوں کی منظرکشی کی اور خوبصورت انداز میں کمنٹری پیش کی
 Posted on: 11/26/2014
قائد تحریک الطاف حسین نے ہاکی کے سنہرے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے میچوں کی منظرکشی کی اور خوبصورت انداز میں کمنٹری پیش کی
کمنٹری سنکر تمام سابق اولمپیئنز بہت محظوظ ہوئے اور اپنی پرانی یادیں تازہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا
ہم ہاکی میں پاکستان کا وہ سنہرا دور دیکھنا چاہتے ہیں جس کی یادیں آج بھی پاکستانیوں کے ذہنوں میں موجود ہیں۔ الطاف حسین
جیسے ہی پاکستانی ٹیم گول کرتی تو میں فوراً سجدے میں گر کر اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانہ ادا کرتا۔ قائد تحریک الطاف حسین کی یادیں
لندن۔۔۔26، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہاکی میں پاکستان کاوہ سنہرادوردیکھناچاہتے ہیں جس کی یادیں آج بھی پاکستانیوں کے ذہنوں میں موجودہیں۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ہاکی کے سنہرے دورکی یاد تازہ کرتے ہوئے میچوں کی منظرکشی کی اورخوبصورت اندازمیں کمنٹری پیش کی جسے سنکرتقریب میں موجود تمام سابق اولمپیئنز بہت محظوظ ہوئے اوراپنی پرانی یادیں تازہ ہونے پر خوشی کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے ایک میچ کامنظراس طرح پیش کیا۔
’’ گیند لیفٹ ان حنیف خان کے پاس۔۔۔حنیف خان گیندلیکرآگے بڑھے ۔۔۔ حنیف خان نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کوڈاج دیکرپاس دیالیفٹ آؤٹ سمیع اللہ کو ۔۔۔سمیع اللہ نہایت پھرتی سے گیند لیکرآگے بڑھے۔۔۔سمیع اللہ کا شاندار کراس ۔۔۔ گیندڈی میں سینٹرفارورڈ شہنازشیخ کے پاس۔۔۔شہنازشیخ نے دوکھلاڑیوں کو ڈاج دے دیا۔ شہنازشیخ کی بہترین ہٹ اور شاندار گول ‘‘ ۔ 
جناب الطاف حسین نے ایک اورمیچ کی منظرکشی اس طرح کی ،
’’ گیند آئی ان سائیڈ رائٹ منظورجونیئرکے پاس ۔۔۔منظورجونیئر کاپاس راؤٹ کلیم اللہ کو ۔۔۔ کلیم تیزی کے ساتھ گیندلیکرآگے بڑھے۔۔۔کلیم اللہ کازوردار کراس ۔۔۔ گیندڈی میں۔۔۔ گیند مل گئی سینٹرفارورڈ حسن سردارکو۔۔۔حسن سردارنے ایک کھلاڑی کوڈاج دیا۔۔۔دوسرے کوڈاج دیا۔۔۔گیندابھی تک انکے پاس ۔۔۔ حسن سردارنے گول کیپرکوبھی ڈاج دیدیا۔۔۔اورحسن سردارکاایک اورخوبصورت گول ‘‘۔
’’ اورناظرین وسل بج گئی اورپاکستان نے ورلڈہاکی کپ جیت لیا ‘‘
جناب الطاف حسین نے ہاکی کے سنہرے دورکے میچ کا ایک اورمنظراس طرح پیش کیا۔
’’ پاکستان اور ہالینڈکامیچ جاری ہے۔۔۔کھیل پاکستان کی ڈی میں ۔۔۔ گیندپاکستانی ڈیفنڈرکے پاؤں پرلگی ۔۔۔اورریفری نے ہالینڈکوپاکستان کے خلاف پنیلٹی کارنر دیدیا۔۔۔ ہالینڈکے پنیلٹی کارنراسپشلسٹ پال لٹجن شارٹ مارنے کیلئے تیار۔۔۔پاکستانی ٹیم دباؤمیں۔۔۔ ہالینڈکے کھلاڑی نے گیندپھینکی۔۔۔ اوراس سے پہلے کہ گیندپال لٹجن تک پہنچتی پاکستان کے کپتان اصلاح الدین بہت تیزرفتاری کے ساتھ آگے آئے ۔۔۔اصلاح الدین کاخوبصورت ڈیش ۔۔۔ انہوں نے گیندکوبیچ میں سے intersept کرکے شارٹ مارکرگیندکو 25 گز کے باہرپھینک دیا ۔۔۔ اوراس طرح ہالینڈکا ایک اورحملہ ناکام ‘‘ ۔ 
جناب الطاف حسین نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولیمپئنزکوبتایاکہ جب آپ لوگ کسی مخالف ٹیم سے میچ کھیل رہے ہوتے تھے تومیں گھرمیں میچ دیکھتے ہوئے آپ کی کامیابی کیلئے دعائیں کرتاتھااورجیسے ہی پاکستانی ٹیم گول کرتی اورمیچ میں کامیابی حاصل کرتی تومیں فوراً سجدے میں گرکر اللہ تعالیٰ کے حضورشکرانہ اداکرتا۔ 

4/24/2024 9:32:40 PM