Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین قومی ہاکی ٹیم کے درمیان گفتگو


جناب الطاف حسین قومی ہاکی ٹیم کے درمیان گفتگو
 Posted on: 11/26/2014
جناب الطاف حسین قومی ہاکی ٹیم کے درمیان گفتگو
لندن:26؍ نومبر 2014ء
قومی ہاکی ٹیم کو دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر جناب الطاف حسین نے قومی ٹیم کے عہدیداران اور ہاکی ٹیم کے کپتان سے بھی فرداً فرداً گفتگو کی ۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی کھیل کے حق کیلئے آ واز بلند کرنے پر آ پ کا شکر گزار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے آ پنے قومی ہاکی کیلئے جو آ واز بلند کی ہے وہ یقین پایہ تکیل تک پہنچے گی ،آپ کے آج کہے ہوئے الفاظ ہمارے دلوں پر نقش ہوگئے ہیں اور پوری ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں آج نائن زیرو آمد پر آ پ کی محبت ایک ایک کھلاڑی کو یاد رہے گی اورمیں آ پ کو پوری ہاکی ٹیم کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قومی کھیل کی بہتری کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔جس کے جواب میں جناب الطاف حسین نے رانا مجاہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں کسی امیر جماعت کا سربراہ نہیں ہوں لیکن ٹیم کی کامیابی پر میں ایم کیو ایم کی طرف سے قومی ہاکی ٹیم کو ٹوکن آ ف لوو پیش کر رہا ہوں اور ہر کھلاڑی کیلئے نقد رقم کا اعلان کر رہا ہوں ، مجھے معلوم ہے کہ اس معمولی رقم سے آ پکو لوگوں کا شاید ایک سوٹ بھی نا آ سکے گا لیکن یہ میری طرف سے پیار بھرا تحفہ ہے ۔ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مینجرشہناز شیخ نے جناب الطاف حسین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری ہاکی ٹیم اور انتظامیہ کی جانب سے آ پ کو جیتنے والے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ یادگاری ہاکی آپ کو بطور تحفہ پیش کر رہے ہیں ، آج آ پ نے جو محبت بھر ے الفاظ کہے ہیں یہ ہمیں بھارت میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران حوصلہ بخشیں گے اور آ پ کو مفید مشوروں پر عمل کرکے ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی اور ہمیں یقین ہے کہ انڈیا سے جب ہاکی ٹیم کامیا ب ہوکر لوٹے گی تو آپ کی یہی محبت ہمارا ایک مرتبہ پھر استقبال کریگی ۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے ہاکی ٹیم کو نائن زیرو دعوت دی اس سے پوری ٹیم کا حوصلہ بلند ہواہے ، میں ہاکی کی بہتری کیلئے آپکے مطالبات کاشکریہ اداکرتا ہوں اور آ پ سمیت پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ آ پ کی دعاؤں میں قومی ہاکی ٹیم انشا ء اللہ بہترین کارکردگی دکھانے اور کامیابی کیلئے کوششیں کرے گی۔چےئر مین سلیکشن کمیٹی اور سابق اولمپئین صلاح الدین نے جناب الطاف حسین سے بات کرتے ہوئے ٹیم کی حوصلہ افزائی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آ پ نے آج ٹیم کو جس طرح کی محبت اور عزت دی وہ کسی اور لیڈر نے نہیں دی ،آج پوری ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اور ہر کھلاڑی کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی ہے ، بھارت میں 8 بہترین ٹیمیں جا رہی ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے،میں اور پوری ہاکی ٹیم آ پکی صحت و تندرستی کیلئے ہر لمحہ دعا گو ہے ،جس کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قومی ٹیم کی فتح سے میری خواہش پوری ہوگی ، انہوں نے کہا کہ میں آ پ کو ایک قصہ سنانا چاہتا ہوں کہ جب آپ لوگ گو ل کیا کرتے تھے تو میں یک دم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوجایا کرتا تھا اور آپ کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا تھا ۔ جناب الطاف حسین نے پوری کپتان سمیت قومی ہاکی ٹیم کی کامیابی کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں۔

4/19/2024 11:03:38 PM