Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد میں باجوڑ ایجنسی کی بچیاں۔۔۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پارٹی کی امدادی سرگرمیاں


لیاقت آباد میں باجوڑ ایجنسی کی بچیاں۔۔۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پارٹی کی امدادی سرگرمیاں
 Posted on: 11/26/2014
لیاقت آباد میں باجوڑ ایجنسی کی بچیاں۔۔۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پارٹی کی امدادی سرگرمیاں
قائد تحریک الطا ف حسین کی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران نے فوری طورپر علاقے میں پہنچ کر بچیوں کو حفاظت میں لیا، ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس و انتظامیہ سے رابطہ کیا
رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم شاہ آفریدی، عارف خان ایڈوکیٹ، ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، عظیم فاروقی، ارم فاروق، ہیر سوہو، شازیہ فاروق اور ناہید بیگم نے علاقے میں پہنچ کر بچیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بچیوں کے ناشتہ کا انتظام کیا
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے سالار زئی قبیلے کی ان معصوم بچیوں کو بحفاظت پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین رات بھرایم کیوایم کے رہنماؤں او ر ارکان اسمبلی سے بچیوں کی حفاظت اور انہیں انتظامیہ کے حوالے کرنے کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ لیتے رہے
قائد تحریک الطاف حسین نے معصوم بچیوں کوکھانا فراہم کرنے اور انہیں بحفاظت پولیس وانتظامیہ کے حوالے کرنے پر رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی خصوصاًسابق صوبائی وزیررؤف صدیقی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا
بچیوں کے قریبی رشتہ داروں نے بچیوں کی حفاظت کرنے پر ایم کیوایم کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کا شکریہ اداکیا
باجوڑایجنسی کے عمائدین اور بزرگ شخصیات کا نائن زیروفون، قبائلی بچیوں کی حفاظت اور خیال کرنے پر ایم کیوایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور الطاف حسین کیلئے دعاکی 
سابق رکن قومی اسمبلی اخوندزادہ چٹان اوردیگرشخصیات نے باجوڑایجنسی کی بچیوں کاخیال رکھنے پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
کراچی۔۔۔26 نومبر2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ شب لیاقت آبادکے ایک گھرمیں باجوڑایجنسی کی 26 معصوم بچیوں کورکھے جانے کی خبرملتے ہی ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کوعلاقے میں پہنچنے اوران معصوم بچیوں کی حفاظت اوران کے کھانے پینے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر سابق صوبائی وزیراورایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی،عظیم فاروقی ،خواجہ اظہار الحسن اورایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکے ذمہ دارا ن فوری طورپر علاقے میں پہنچ گئے، انہوں نے بچیوں کوحفاظت میں لیا،ان سے ہمدردی کا اظہارکیا، پولیس وانتظامیہ سے رابطہ کیااوراوربچیوں کے کھانے پینے کاانتظام کیا ۔ آج بھی علی الصبح رؤف صدیقی اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ، اسلم شاہ آفریدی، ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی خواجہ اظہارالحسن ، عظیم فاروقی اور خواتین ارکان سندھ اسمبلی ارم فاروق، ہیرسوہوشاذیہ فاروق، اور ناہید بیگم بھی علاقے میں پہنچ گئیں۔خواتین ارکان اسمبلی نے بچیوں سے ہمدردی کااظہارکیا اوربچیوں کے ناشتہ کاانتظام کیا۔ایم کیوایم کے رہنماؤں اورارکان اسمبلی نے باجوڑایجنسی کے سالارزئی قبیلے کی ان معصوم بچیوں کو بحفاظت پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا۔آج صبح لیاقت آبادپہنچنے والے بعض بچیوں کے قریبی رشتہ داروں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے ملکران کی بچیوں کی حفاظت کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کاشکریہ ادا کیا اور خصوصاً قائد تحریک الطاف حسین کیلئے دعاکی۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین رات بھرایم کیوایم کے رہنماؤں اورلیاقت آبادمیں موجود ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی سے بچیوں کی حفاظت اور انکے کھانے پینے اور انہیں انتظامیہ کے حوالے کرنے کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ لیتے رہے ۔ جناب الطاف حسین نے معصوم بچیوں کوکھانافراہم کرنے اورانہیں بحفاظت پولیس وانتظامیہ کے حوالے کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ، خواتین ارکان اسمبلی خصوصاًسابق صوبائی وزیررؤف صدیقی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارکان رابطہ کمیٹی،ارکان اسمبلی اورتحریکی ذمہ داران سے کہاکہ آپ انسانیت کی خدمت کے اسی جذبہ کو بڑھائیے اور مصیبت میں گھرے انسانوں کی ہر ممکن مددکیجئے ، اللہ تعالیٰ انسانیت کی خدمت کے اس عمل کوپسندکرتاہے ۔ دریں اثناء باجوڑ ایجنسی کے عمائدین اور بزرگ شخصیات نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروفون کرکے ان کی بچیوں کی حفاظت اورخیال کرنے پر ایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ ادا کیا اور جناب الطاف حسین کیلئے دعاکی۔ دریں اثناء باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اخوند زادہ چٹان اوردیگرشخصیات نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے باجوڑایجنسی کی معصوم بچیوں کی حفاظت کرنے اور انکاخیال کرنے پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاشکریہ ادا کیا۔ 







4/25/2024 4:31:16 AM