Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کی جانب سے ساؤتھ افریقہ میں ’’ایم کیوا یم ۔۔۔مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ ممبر سازی مہم 2014ء کا آغاز کر دیا گیا ، ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ


ایم کیوا یم کی جانب سے ساؤتھ افریقہ میں ’’ایم کیوا یم ۔۔۔مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ ممبر سازی مہم 2014ء کا آغاز کر دیا گیا ، ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ
 Posted on: 11/25/2014
ایم کیوا یم کی جانب سے ساؤتھ افریقہ میں ’’ایم کیوا یم ۔۔۔مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ ممبر سازی مہم 2014ء کا آغاز کر دیا گیا ، ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ
ممبر سازی مہم کا افتتاحی کیمپ جوہانسبر گ میں قائم پاکستانی خواتین ، نوجوانوں سمیت دیگر ممالک کے عوام کی ایم کیوا یم میں شمولیت ، ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ
ایم کیوا یم ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ممبر سازی کیمپس قائم کئے جارہے ہیں ،ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ
جوہانسبرگ ۔۔۔۔25نومبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیابھر میں’’ ایم کیوا یم ۔۔۔مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سے ممبر سازی مہم 2014ء کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ایم کیوا یم کے ساؤتھ افریقہ میں قائم انٹرنیشنل یونٹ نے بھی ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی جانب سے جوہانسبرگ میں ممبر سازی مہم کا افتتا حی کیمپ قائم کیا گیا جہاں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے ممبر سازی کیمپس سے بڑی تعداد میں رجوع کرکے ایم کیو ایم کی رکنیت حاصل کی ۔اس موقع پر اے این سی کے کونسلر اور چےئرپرسن نے بھی ممبرسازی مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ اور جوہانسبرگ کے مقامی یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان نے آنے والے عوام کو خوش آمدید کہا اور انہیں ممبر سازی کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کرتے ہوئے عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کا جواب دیا ۔ واضح رہے کہ ایم کیوا یم ساؤتھ افریقہ چیپٹر کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں ممبرسازی مہم کیمپس قائم کئے جارہے ہیں جہاں خواتین اور نوجوانوں سمیت بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے عوام ایم کیوا یم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

4/20/2024 1:37:34 AM