Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کی سرکاری نوکریوں میں شہری علاقوں کا حصہ ، سینیٹر بابر خان غوری کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط


سندھ کی سرکاری نوکریوں میں شہری علاقوں کا حصہ ، سینیٹر بابر خان غوری کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
 Posted on: 11/24/2014
مورخہ 24؍ نومبر 2014ء
جناب سید قائم علی شاہ صاحب
وزیراعلیٰ (حکومت سندھ)
وزیراعلیٰ ہاؤس، کراچی 
سندھ کی سرکاری نوکریوں میں شہری علاقوں کا حصہ 
جناب اعلیٰ:
-1
آپ نے وفاقی حکومت کو ایک خط مورخہ 24-11-2014 کو لکھا جس میں آپ نے وفاقی اداروں میں دی جانے والی ملازمتوں میں سندھ کا جائز حق کا مطالبہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملازمتوں میں آئین کے مطابق آبادی کے لحاظ سے حصہ دیا جائے ۔ 
-2
یہ بہتر نہ ہوتا کہ حکومت سندھ میں دی جانے والی ملازمتو ں میں آپ یہی اصول اختیار کرتے جبکہ اس سلسلے میں آپ کی توجہ بار بار اس مسئلے کی طرف دلائی جاتی رہی ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے آپ کی حکومت میں تما م قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے ۔ اس تعصب کی وجہ شہری سندھ کے رہائشیوں کے جائز حقوق کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔
-3
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ کی حکومت نے سندھ کی شہری آبادی کو سرکاری ملازمتوں میں آج تک اس کا جائز حق نہیں دیا ، خاص کر پولیس ، زراعت ، ایکسائز، آبپاشی، قانون اور یونیوکے محکموں میں آنے والی ملازمتوں میں یہ تفریق بڑی واضح طور پر برتی جاتی رہی ہے ۔یہ حکومت کی ناعاقبت اندیش اور خوداختیاری فیصلوں کی وجہ سے ہمارے صوبے کی افسر شاہی بدعنوان اور اقربا پروری کا شکار ہوگئی اور بدانتظامی آپ کی حکومت کی شناخت بن چکی ہے ۔ 
-4
کیوں کہ سندھ کی شہری آبادی کو اس کا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے اور یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتی ہے کہ آئین کی بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس سے شہری سندھ کے حقوق بری طرح پامال ہورہے ہیں ۔ آپ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا مقصود ہے کہ آپ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں نہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے، لیکن یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ آپ کے عمل سے ایسا ہی ظاہر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہری سندھ کے باشندے اپنے لئے ایک علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کرنے پر مجبورہیں ۔
-5
آپ کی حکو مت کا متعصبانہ عمل کی وجہ سے قابلیت کو بری طرح سے نظرانداز کیا جارہا ہے اور جس کے نتیجے میں آپ کی حکومت کو امن و امان اور دولت کے انخلاء کا مسئلہ درپیش ہے ۔

مندرجہ بالا مسائل کی روشنی میں آپ سے درخواست کہ آپ اپنی کہی ہوئی باتوں پر عمل کریں اور اُسے اپنی حکومت کی ترجیحات کا حصہ بنائیں ،تاکہ سندھ کے تما م باشندوں کو ان کا جائز حق اور برابری کی نمائندگی مل سکے ۔
براہ مہربانی یہ بات مد نظر رہے کہ یہ خط ہمارے صوبے خاص کر شہری اور دیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے، جن کے حقوق کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اپنے اولین سیاسی دور سے جدوجہد کررہے ہیں۔ 

والسلام
سینیٹرز بابر خان غوری
نقول برائے اطلاع
وزیر اعظم آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان
گورنر سندھ 
چیف آف آرمی اسٹاف
اسپیکر نیشنل اسمبلی
چیئر مین سنیٹ آف پاکستان

4/25/2024 4:56:53 PM