Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے تحت یونین کونسل اوڑ مڑھ میں رکنیت سازی کیمپ لگایا گیا


ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے تحت یونین کونسل اوڑ مڑھ میں رکنیت سازی کیمپ لگایا گیا
 Posted on: 11/24/2014
ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے تحت یونین کونسل اوڑ مڑھ میں رکنیت سازی کیمپ لگایا گیا 
اوڑمڑھ اور گرد و نواح کے عوام نے بڑی تعداد میں کیمپ پر پہنچ کر رکنیت سازم فارم پُر کرکے جمع کرائے 
ایم کیوایم پشاور کے ڈسٹرکٹ انچارج ارباب ایوب نے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کیا اور شمولیت اختیار کرنے  والے افراد کو جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی 
رکنیت سازی مہم کی کامیابی سے ملک میں غریب و متوسط طبقے کی قیادت کے انقلاب کو آنے سے کوئی  طاقت نہیں روک سکتی، نگراں ارباب ایوب ڈسٹرکٹ انچارج پشاور 
پشاور ۔۔۔24، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ پشاور ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام رکنیت سازی مہم سال 2014ء کے سلسلے میں یونین کونسل اوڑ مڑھ میں رکنیت سازی کیمپ لگایا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر فارم حاصل کئے اور انہیں پُر کرکے جمع کرائے ۔ ایم کیوایم پشاور کے نگراں ڈسٹرکٹ انچارج ارباب ایوب ، جوائنٹ انچارج سید ندیم راحت اور رکن اعجاز نے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کیا اور رکنیت سازم فارم حاصل کرکے جمع کرانے والے افراد کو جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی آواز ہے اور ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کی کامیابی سے اب ملک میں غریب و متوسط طبقے کی قیادت کے انقلاب کو آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کرکے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ بزدلانہ حملہ ایم کیوایم کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر کی کارروائی ہے ۔ انہوں مزید کہاکہ جناب الطاف حسین اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے درمیان نظریاتی طور پر مضبوط رشتہ قائم ہوچکا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی ایم کیوایم کی کنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پختون قوم بھی دیگر مظلوم قومیتوں کی طرح جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرتی ہے اور حق پرستانہ جدوجہد اور پیغام کے فروغ کیلئے فعال کردارادا کررہی ہے ۔ 

4/24/2024 11:16:02 PM