Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور ملک میں دہشتگردوں کی نشاندہی کے جرم میں کارکنان کو تواتر کے ساتھ قتل کیا جارہاہے ، عبدالحسیب


کراچی اور ملک میں دہشتگردوں کی نشاندہی کے جرم میں کارکنان کو تواتر کے ساتھ قتل کیا جارہاہے ، عبدالحسیب
 Posted on: 11/24/2014
کراچی اور ملک میں دہشتگردوں کی نشاندہی کے جرم میں کارکنان کو تواتر کے ساتھ قتل کیا جارہاہے ، عبدالحسیب
صوبائی حکومت کی ناکامی ہے اب تک ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے
عبد الوحید سمیت ایم کیوا یم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں اور انکی سرپرست جماعتوں کے خلاف کار روائی کی جائے، ایم کیو ایم کا صوبائی حکومت سے مطالبہ 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے وفد کی شہید عبد الوحید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت ، میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔24نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Aکے شہید کارکن عبد الوحید کو اورنگی ساڑھے گیارہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ عبد الوحید شہید کی نماز جنازہ لال شہبا ز نگر میں واقع جامع مسجد عبد المجید میں ادا کی گئی ۔ شہید کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ، عبد الحسیب ، کہف الوریٰ ، حق پرست اراکین اسمبلی ، مقامی سیکٹر و یونٹس کے کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کوشہید عبد الوحید کے قتل کی ٹارگٹ کلنگ کی تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ عبدالوحید گزشتہ روز اپنے دوست دانش کے ہمراہ علاقے میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں اپنے فرائض انجام دینے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالوحید جانبر نہ ہو سکے جبکہ انکے دوست دانش تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے دہشتگردوں اور انتہا ء پسندوں کی کراچی اور ملک میں نشاندہی کے جرم میں دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے خلاف اپنی کار روائیوں تیز کردی ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنان کو تواتر کے ساتھ قتل کیا جارہاہے لیکن یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے کہ اب تک ان کار روائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ پر چلتے ہوئے پاکستان کو انتہا ء پسندوں اور ملک دشمنوں سے پاک کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور اسی لئے بیگناہ کارکنان کو نشانہ بنایا جارہاہے لیکن ہم دہشتگردوں اور انتہاء پسندوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ شہادتوں کا یہ سفر ایم کیو ایم کیلئے نیا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک بھر میں انتہاء پسندوں اور انکی حامی جماعتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ عبد الوحید سمیت ایم کیوا یم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں اور انکی سرپرست مذہبی جماعتوں کے خلاف فوری کار روائی کرے۔دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہید عبد الوحید کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔


12/3/2016 11:42:47 AM