Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین اورپاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کے مابین فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین اورپاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کے مابین فون پر گفتگو
 Posted on: 11/23/2014
ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین اورپاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کے مابین فون پر گفتگو
جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ کے کلچرکوعام کرنے کے بیان کی شدیدمذمت
جیدعلمائے کرام منورحسن کے بیان کانوٹس لیں اور قرآن وسنت اورشریعت کی روشنی میں اس معاملے پر قوم کی رہنمائی کریں۔قائدتحریک الطا ف حسین اور حافظ طاہراشرفی کااتفاق
منورحسن عوام کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ وہ کس کے خلاف قتال کریں گے۔ حافظ طاہراشرفی
حافظ طاہراشرفی کا ایم کیوایم کے ممبرسازی کیمپ پر دہشت گردوں کے بم حملے کی مذمت،اورنگی ٹاؤن میں کارکن کی شہادت پر اظہارتعزیت 
لندن۔۔۔23 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین اورپاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی نے جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ کے کلچرکوعام کرنے کی بات کی شدیدمذمت کی ہے اورجیدعلمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ قرآن وسنت اورشریعت کی رو سے اس بیان پر روشنی ڈالیں اورقوم کی رہنمائی فرمائیں ۔ دونوں رہنماؤں نے آج فون پر ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ۔ دونوں رہنماؤں کاکہناتھاکہ ملک کواس وقت امن ، رواداری اوربرداشت کی ضرورت ہے لیکن منورحسن ملک کے عوام کو قتال کادرس دے رہے ہیں جونہایت افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ جناب الطا ف حسین اورحافظ طاہراشرفی نے اس بات پر اتفاق کیاکہ جیدعلمائے کرام بھی منورحسن کے بیان کانوٹس لیں اور قرآن وسنت اورشریعت کی روشنی میں اس معاملے پر قوم کی رہنمائی کریں۔ حافظ طاہر اشرفی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منورحسن عوام کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ وہ کس کے خلاف قتال کریں گے۔ حافظ طاہراشرفی نے جناب الطاف حسین سے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے ممبرسازی کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم کے حملے اورآج دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اورکارکن کی شہادت پر دلی تعزیت کی اورشہداء کے لئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے زخمی کارکنوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ 

4/26/2024 7:18:04 AM