Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زیراہتمام کارکنان کااجلاس


متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زیراہتمام کارکنان کااجلاس
 Posted on: 11/22/2014
متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زیراہتمام کارکنان کااجلاس
اجلاس میں کوئٹہ زون کی نگراں کمیٹی کوتحلیل کرکے نئی زونل کمیٹی کااعلان کیاگیا
جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے بغیرپاکستان کی تعمیروترقی ایک خواب ہے،ڈاکٹرمحمدعلی بروہی
قائدتحریک الطاف حسین کافکروفلسفہ مظلوموں کی دل کی آوازبن چکاہے
کوئٹہ :۔۔۔22نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زیراہتمام کارکنان کااجلاس منعقدکیاگیاجس میں بلوچستان کی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرمحمدعلی بروہی ،جوائنٹ انچارج اشرف اورکزئی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ زون کے کارکنان اورنئی رکنیت حاصل کرنے والے کارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ زون کی نگراں کمیٹی کوتحلیل کرکے نئی زونل کمیٹی کااعلان کیاگیا۔نومنتخب کوئٹہ زونل کے انچارج جنت گل کاکڑ،جوائٹ انچارجز سیدسلیم اخترایڈووکیٹ،نوراحمدشاہوانی،اراکین عبدالستار قریشی،پیرجان سملانی ، ملک عنایت اللہ کاکڑ،حاجی عبدالغنی کانسی ملک عبدالرحمن وہوار،حاجی نفیس بابر،قدرت اللہ مری،یاسرفہیم ،محمدادریس،نوراللہ سملانی اورمحترمہ فاطمہ مینگل شامل ہیں۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدعلی بروہی نے کہاکہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے بغیرنئے پاکستان کی تعمیروترقی ایک خواب ہے ۔ایم کیوایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے جوملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام اورموروثی سیاست کا خاتمہ کرکے غریبوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کافکروفلسفہ مظلوموں کی دل کی آوازبن چکاہے ۔انہوں نے رکنیت حاصل کرنے والے نئے کارکنان کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی اوران کی ایم کیو ایم میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔اجلاس سے جوائنٹ انچارج اشرف اورکزئی نے بھی خطاب کیااورکوئٹہ زون کے نومنتخب انچارج،جوائنٹ انچارجزواراکین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اب ان پربھاری ذمہ داری ہے لہٰذاوہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکرعوام وکارکنان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے اپنامثبت کرداراداکریں۔

4/20/2024 8:00:37 AM