Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے ایلڈرزونگ کے کارکن عبدالجبارکی دوران علاج شہادت پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے ایلڈرزونگ کے کارکن عبدالجبارکی دوران علاج شہادت پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 11/22/2014
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے ایلڈرزونگ کے کارکن عبدالجبارکی دوران علاج شہادت پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت 
واقعہ شہرکاامن خراب کرنے کی بزدلانہ کارروائی ہے ،عبدالجبارکاخون ہرگزرائیگان نہیں جائیگا،رابطہ کمیٹی
ملک دشمن قوتیں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی سے شدیدخوف کاشکارہیں،
اورنگی ٹاؤن میں رکنیت سازی کیمپ پرحملے میں زخموں کی تاب نہ لاکرعبدالجبارکی شہادت کانوٹس لیاجائے
عبدالجبارشہیدکے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت،کارکنان صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی ہدایت
کراچی :۔۔۔22نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے ایم کیوایم ایلڈرزونگ اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-Bکے کارکن عبدالجبارکی دوران علاج شہادت کی سخت مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی بزدلانہ کارروائی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ملک دشمن قوتیں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی سے شدیدخوف کاشکارہیں اورانہیںیقین ہوچلاہے کہ اب ان کاقلع قمع کاوقت آن پہنچاہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ عوام خصوصاًایم کیوایم کے کارکنان میں خوف وہراس کی فضاء قائم کرنے کے لئے اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے عبدالجبارشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عبدالجبارکاخون ہرگز رائیگان نہیں جائیگا،ان کی شہادت نے ہمارے حوصلوں کو مزیدجلابخشی ہے۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی وہ صبرکادامن ہرگزنہ چھوڑیں اورکسی بھی صورت مشتعل نہ ہوں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے ،فائرنگ اوراس کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہونیوالے عبدالجبارکی شہادت کانوٹس لیں اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکرکراچی کاامن خراب کرنے والوں کوبے نقاب کریں۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالجبارشہیدکی مغفرت فرمائے ،ان کے درجات بلندکرے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)

4/19/2024 6:13:40 PM