Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے حکمرانوں نے اپنی جاگیرداری قائم رکھنے کیلئے تھر پارکر کے معصوم بچوں کو بھوک و افلاس کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، ڈاکٹر نصرت شوکت


سندھ کے حکمرانوں نے اپنی جاگیرداری قائم رکھنے کیلئے تھر پارکر کے معصوم بچوں کو بھوک و افلاس کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، ڈاکٹر نصرت شوکت
 Posted on: 11/21/2014
سندھ کے حکمرانوں نے اپنی جاگیرداری قائم رکھنے کیلئے تھر پارکر کے معصوم بچوں کو بھوک و افلاس کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، ڈاکٹر نصرت شوکت
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کا کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی تھر ریلیف کیمپ کا دورہ 
ڈاکٹرنصرت شوکت نے کیمپ پر موجود امدادی عملے سے گفتگو اور امدادی سامان کا معائنہ کیا
کراچی ۔۔۔۔21نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ کے پسماندہ ترین علاقے تھر پارکر کے قحط سالی سے متاثرہ مظلوم عوام کی امداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت اور رکن رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ نے جناب الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی تھر ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود امدادی سامان اور ادویات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نصرت شوکت نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے مظلوموں ، محروموں اور 98فیصد عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو ہمیشہ ہدایت کی ہے کہ وہ بلاامتیاز رنگ ، نسل ، زبان ، علاقہ اور مذہب انسانیت کی خدمت کریں اور جہاں ہم وطنوں کو انکی مدد کی ضرورت ہو وہاں بلا تاخیر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حکمرانوں نے اپنی جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی کو قائم رکھنے کیلئے تھر پارکر کے معصوم بچوں اور مظلوم عوام کو بھوک و افلاس کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ایسے میں ایک ایک پاکستانی کا حق ہے کہ وہ تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر تھر کے عوام کی مدد کرے اور خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کی بڑی تعداد خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جمع تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے متاثرین میں راشن بیگز ، خشک اجناس ، واٹر کولر، گرم کپڑے، خشک دودھ اور بچوں و خواتین کی ضرورت کی اشیاء سمیت غذائی کمی کے سبب بچوں او ر خواتین میں جنم لینے والی مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے ادویات و دیگر ضروری سامان تھر پاکر روانہ کیا 

4/23/2024 7:39:50 PM