Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر رابطہ کونسل کے صدر یعقوب بندھانی کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے وفد کی شرکت


مہاجر رابطہ کونسل کے صدر یعقوب بندھانی کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے وفد کی شرکت
 Posted on: 11/21/2014
مہاجر رابطہ کونسل کے صدر یعقوب بندھانی کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے وفد کی شرکت
وفد میں محمد واسع جلیل، عبد الحسیب ، احمد سلیم صدیقی ، اشفاق احمد منگی، عارف خان ایڈوکیٹ و دیگر شامل
ایم کیو ایم کے وفد نے ایم آ ر سی کی مرکز ی کابینہ کے اراکین اور اہل خانہ کو جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچا یا 
کراچی ۔۔۔21نومبر2014ء
مہاجررابطہ کونسل کے صدریعقوب بندھانی کو جمعہ کے روز یاسین آباد میں واقع شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں قائم مسجد قباء میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد واسع جلیل، عبد الحسیب ، احمد سلیم صدیقی ، اشفاق احمد منگی اور عارف خان ایڈوکیٹ، معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین، حق پرست ارکین اسمبلی سفیان یوسف ،خالد بن ولایت ، افتخار عالم ، عظیم فاروقی نے شرکت کی اور ایم آر سی کی مرکزی کابینہ کے اراکین ، ہمدردوں اور یعقوب بندھانی مرحوم کے اہل خانہ کو جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچا یا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کے وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔

4/19/2024 8:08:37 AM