Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیوز اینکرغریدہ فاروقی کو دہشت گردوں سے خطرناک لٹرائیوں کے بعد پُر خطر جگہوں پر جانے پرجناب الطاف حسین کااظہار ستائش


نیوز اینکرغریدہ فاروقی کو دہشت گردوں سے خطرناک لٹرائیوں کے بعد پُر خطر جگہوں پر جانے پرجناب الطاف حسین کااظہار ستائش
 Posted on: 11/18/2014
نیوز اینکرغریدہ فاروقی کو دہشت گردوں سے خطرناک لٹرائیوں کے بعد پُر خطر جگہوں پر جانے پرجناب الطاف حسین کااظہار ستائش 
غریدہ فاروقی کی بہادری کو سراہتے ہوئے ستاراہ جرات یا ستارہ امتیاز سے نوازا جائے ، الطاف حسین کی حکومت سے درخواست 
جناب الطاف حسین نے غریدہ فاروقی کیلئے ان کی بہادری اور جانفشانی کے صلے میں پچیس ہزار اور ان کے ساتھ کام کرنے والے رفقائے کار کیلئے علیحدہ سے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا 
جناب الطاف حسین نے غریدہ فاروقی کو قوم کی بیٹی کے خطاب سے بھی نوازا 
غریدہ فاروقی نے خطرناک مقامات کا دورہ کیا بلکہ پورے پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کو پاک افواج کی بہادری اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔18، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نیوز اینکر غریدہ فاروقی کو دہشت گردوں سے خطرناک لٹرائیوں کے بعد پُر خطر جگہوں پر جانے پر ان کی بہادری اور انتھک محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف خطرناک مقامات کا دورہ کیا بلکہ پورے پاکستان کو اور دنیا بھر کے لوگوں کو پاک افواج کی بہادری اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ غریدہ فاروقی کی رپورٹ کے ذریعے یہ بھی معلوم ہوا کہ کس طرح ہمارے فوجیوں نے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ، ان کے نیٹ ورک کو تباہ کیا اور کس طرح ہمارے فوجی جوان اس نیک مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں تاکہ اس جنگ میں ہم سب کیلئے فتح حاصل کریں ۔جناب الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ غریدہ فاروقی کی بہادری اور ان کے نیک کام کو سراہتے ہوئے انہیں ستارہ جرات یا ستارہ امتیاز سے نوازا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی طرف سے غریدہ فاروقی کیلئے ان کی بہادری اور جانفشانی کے صلے میں پچیس ہزار روپے اوران کے ساتھ کام کرنے والے رفقائے کار کیلئے علیحدہ سے پچیس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔ جناب الطاف حسین نے غریدہ فاروقی کو قوم کی بیٹی کے خطاب سے بھی نوازا ۔
English Viewers




4/18/2024 3:13:36 PM