Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 11/18/2014
اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
پروفیسر خالد خان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا پروفیسر خالد خان کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار اور سوگوار لواحقین سے تعزیت
کراچی 17نومبر2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے نمل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد خا ن کے بہیما نہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پروفیسر خالد خان قتل پرافسوس اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں ابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک میں پروفیسر، ڈاکٹرز، انجینئرز اور تعلیمی یافتہ ہنر مند افراد کا قتل لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں درس و تدریس سے وابستہ پروفیسر خالد خان کا قتل ہر ذی شعور افراد کو یہ سوچنے پر مجبور کررہی ہے اسلام آباد جیسے شہر میں حکومت کی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں اور دہشت گرد قانون کی گرفت سے آزاد نظر آتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ نمل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد خان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ علاوہ ازیں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر خالد خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توقیق عطا فرمائے ۔ (آمین)

12/5/2016 4:29:07 AM