Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کا وفد کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال کا دورہ


حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کا وفد کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال کا دورہ
 Posted on: 11/16/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کا وفد کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال کا دورہ 
گزشتہ روز خضدار ٹریفک حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونیوالے کراچی کے رہائشی افراد اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی
علاج و معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز کو ہدایت دی اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کےاقدامات کئے
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو جناب الطاف حسین کا ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا 
کراچی۔۔۔16نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے گزشتہ روز خضدار کے علاقے پیر عمر میں مسافر بس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے کراچی کے رہائشی خواتین و بچوں سمیت 11افراد سے عباسی شہید اسپتا ل میں ملاقات کرکے انہیں جناب الطا ف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچا یا ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی دس ماہ کی معصوم بچی کے والدین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے متعلقہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے انہیں زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ علاج و معالجے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے متعلقہ یونٹ اور سیکٹر کے ذمہ داران اورکارکنان کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی ۔ 


12/5/2016 4:24:47 AM