Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت پا کستان داعش کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر سلیم دانش


حکومت پا کستان داعش کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 11/16/2014
حکومت پا کستان داعش کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
قائد تحریک الطاف حسین بروقت قوم کو داعش کی صورت میں آنیوالے خطرات سے آگاہ کرچکے ہیں
ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ آل یونٹ کے تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب
لندن۔ 16نومبر2014ء
ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک بار پھر قوم کو داعش کی صورت میں آنیوالے خطرات سے بروقت آگاہ کرچکے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ آل یونٹ کے تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی نشریاتی اور خبر رساں ادارے تسلسل کے ساتھ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کی پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹنگ کررہے ہیں۔ مختلف شہروں میں داعش کے حمایت میں پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں اور وال چاکنگ کے ذریعے اپنی موجودگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ لہذا ریاستی تحفظ کے ذمہ دار ادارے اور حکمران فوری طور پر داعش کی سرگرمیوں کے سدباب کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ماضی میں پاکستان کے مختلف شہروں میں طالبانائزیشن سے بروقت قوم کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومتی وزراء اور اعلیٰ حکام قائد تحریک کے بیان کردہ حقائق سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں اور آج مختلف شہروں بالخصوص کراچی میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے قائم ہوچکے ہیں جہاں سے وہ اپنی دہشت گردی کی کاروائیاں کررہے ہیں۔اگر فوری طور پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کے داعش سے متعلق حقائق کا نوٹس نہیں لیا گیا تو خدانخواستہ قوم کو ایک بار پھر جانی او ر مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اجلاس سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا۔آخر میں ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ آل یونٹ کی یونٹ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیاجس میں یونٹ انچارج محمد راشد ،سینئر جوائنٹ انچارج عبدالعیم ، جوائنٹ انچارج محبوب الہٰی،اراکین یونٹ کمیٹی محمد اشفاق ، محمد محسن ،تمیریز احمد ، عبدالوسیم مرزاشامل ہیں۔

12/8/2016 3:48:33 AM