Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و حق پرست ارکان اسمبلی کے مشترکہ وفد کا ننگر پارکر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی و طبی کیمپ کا دورہ


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و حق پرست ارکان اسمبلی کے مشترکہ وفد کا ننگر پارکر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی و طبی کیمپ کا دورہ
 Posted on: 11/15/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و حق پرست ارکان اسمبلی کے مشترکہ وفد کا ننگر پارکر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی و طبی کیمپ کا دورہ 
رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدر عباس رضوی ، احمد سلیم صدیقی، شاکر علی اور دیگر وفد میں شامل
طبی و امدادی کیمپس پر موجود عملے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی،
تھر پارکر کے قحط سے متاثرہ بچوں، خواتین، بزرگوں سے ملاقات کرکے مسائل معلوم کئے اور حل کی یقین دہانی کروائی
تصاویر
ننگر پارکر ۔۔۔15نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورحق پرست ارکان اسمبلی کے مشترکہ وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے تھر پارکر کے قحط سالی سے متاثرہ علاقے ننگر پارکر کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ننگر پارکر میں لگائے گئے طبی و امدادی کیمپس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدر عباس رضوی، احمد سلیم صدیقی ، شاکر علی ، حق پرست ارکان اسمبلی ثمن جعفری ، ہیر سوہو، پنجو مل بھیل ، سنجے پروانی ، ایم کیو ایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، اندرون سندھ مختلف زونوں کے کارکنان اور کے کے ایف کے رضا کاران کی بڑی تعدا د وفد میں شامل تھی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے طبی و امدادی کیمپس پر موجود امدادی عملے کے رضا کاران ، ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور امدادی عملے کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وفد کے شرکا ء نے طبی کیمپ پر موجود مختلف امراض کا شکار بچوں ، خواتین اور بزرگوں سے ملاقات کرکے طبی امداد کے متعلق دریافت کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی کیمپ پر آنے والے تھر کے معصوم عوام میں راشن بیگز، گرم کپڑے ، واٹر کولر ، پینے کا صاف پانی ، خشک دودھ ، بچوں کے استعمال کی ضروری اشیاء سمیت ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء تقسیم کیں اور قحط سے متاثرہ بچوں ، خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں سے ملاقات کرکے انکی خیریت بھی معلوم کی۔ وفد کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کی جانب سے تھر پارکر کے قحط سے متاثرہ عوام کو درپیش مسائل کے متعلق ان سے معلومات حاصل کرکے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ 












12/8/2016 6:05:39 PM