Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ بار کونسل کے نومنتخب اراکین کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات


سندھ بار کونسل کے نومنتخب اراکین کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات
 Posted on: 11/13/2014
سندھ بار کونسل کے نومنتخب اراکین کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات 
امید ہے نو منتخب ارکان ملک آئین کی پاسداری اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے کام کریں گے ، ارکان رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔13نومبر2014ء
سندھ بار کونسل کے نومنتخب اراکین نعیم قریشی ، امان اللہ ایڈوکیٹ ، محمد عرفان صدیقی ایڈوکیٹ اور فرخندہ جبیں نے بار کونسل کے الیکشن میں حالیہ کامیابی کے بعد خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے اراکین بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ ، گلفراز خان خٹک ایڈوکیٹ اور خالد سلطان نے نو منتخب اراکین کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آمد پر استقبال کیا اور کامیابی پر انہیں دلی مبارک باد پیش کی ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ سندھ بار کونسل کے نومنتخب اراکین اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتد سے انجام دیں اور ملک میں آئین کی پاسداری اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے کام کریں گے ۔

12/8/2016 7:52:30 PM