Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور واسع جلیل نے امریکہ میں ہوائی جہاز کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نیورو سرجن توصیف الرحمن کی رہائشگاہ جاکر سوگوار والدین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار


 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور واسع جلیل نے امریکہ میں ہوائی جہاز کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نیورو سرجن توصیف الرحمن کی رہائشگاہ جاکر سوگوار والدین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
 Posted on: 11/12/2014
 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور واسع جلیل نے امریکہ میں ہوائی جہاز کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نیورو سرجن توصیف الرحمن کی رہائشگاہ جاکر سوگوار والدین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
ڈاکٹروں سمیت نیورو سرجن توصیف الرحمن کے جاں بحق ہونے سے ملک شعبہ طب کی اہم شخصیات سے محروم ہوگیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سوگوار والدین اور لواحقین سے گفتگو
؂کراچی ۔۔۔12، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے گزشتہ دنوں امریکہ میں جہاز کریش ہونے کے المناک حادثہ میں دو میاں بیوی ڈاکٹروں سمیت نیورو سرجن توصیف الرحمن کے جاں بحق ہونے پر ان کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے توصیف الرحمن کے والد سینئر نیورو سرجن عتیق الرحمن اور والدہ محترمہ شمیمہ عتیق سے ملاقات کی اور جہاز کریش ہونے کے حادثہ میں ان کے صاحبزادہ کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کی جانب سے بھی گہرے دکھ او رافسوس کااظہار کیا ۔انہوں نے سوگوار والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہاز کریش ہونے کے حادثہ میں دو میاں بیوی ڈاکٹروں سمیت نیورو سرجن توصیف الرحمن کے جاں بحق ہونے سے ملک شعبہ طب کی اہم شخصیات سے محروم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے سوگواروالدین اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے توصیف الرحمن سمیت دو ڈاکٹروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)

12/9/2016 1:45:19 AM