Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے طبی و امدادی سرگرمیوں کا دوسرا دن


تھر کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے طبی و امدادی سرگرمیوں کا دوسرا دن
 Posted on: 11/10/2014
تھر کے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے طبی و امدادی سرگرمیوں کا دوسرا دن 
تھرکے تعلقہ ننگرپارکرمیں امدادی کیمپ کاقیام،سینکڑوں متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس ، پانی دیگرسامان کی تقسیم 
طبی کیمپ میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں نے بڑی تعدادمیں متاثرین کاعلاج کیا، بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں 
امدادی سرگرمیوں میں ایم کیوایم عمرکوٹ زون کے کارکنوں، عہدیداروں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں،میڈیکل ایڈکمیٹی
کے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا 
رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی اور رکن سندھ اسمبلی پونجو مل نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی
تھر کے بیمار ، لاچار اور دکھی عوام سے حکومت سندھ کی لاتعلقی کھلی بے حسی ہے ، اشفاق منگی 
کل ایم کیوایم کی جانب سے تھرکے علاقے چھاچھرو میں امدادی کیمپ قائم کیاجائے گا
ننگر پار۔۔۔10، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تھر کے متاثرین کیلئے طبی و امدادی سرگرمیوں کے دوسرے دن آج تھرکے تعلقہ ننگرپارکرمیں سینکڑوں متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس، پانی دیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء اورادویات فراہم کی گئیں۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیراہتمام ننگر پارکر کے علاقے پیلو میں امدادی کیمپ قائم کیاگیاجہاں علی الصبح متاثرین کا زبردست ہجوم دیکھنے میں آیا ۔ امدادی کیمپ سے سینکڑوں متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا جن میں پینے کاصاف پانی، آٹا ، چاول ، دالیں ، تیل ، گھی ، خشک دودھ ، واٹر کولر اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان بہت بڑی مقدار میں شامل تھا ۔اس موقع پر لگائے گئے طبی کیمپ پر میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں،خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں۔امدادی سرگرمیوں میں ایم کیوایم عمرکوٹ زون کے کارکنوں، عہدیداروں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں،میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی ، رکن سندھ اسمبلی پونجو مل بھیل اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی کیمپوں پرموجودرہے اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہا رکیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشفاق منگی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تھر میں قحط کے باعث کئی بچوں اور خواتین کی اموات پر انتہائی دکھی ہیں اور ان کی جانب سے تھرکے متاثرین کو طبی و امدادی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے جو ٹیم روانہ کی گئی ہے وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تھر میں قحط سالی کے باعث لوگوں کی اموات ہورہی ہیں لیکن حکومت سندھ کی تھر کے بیمار ، لاچار اور دکھی عوام سے لاتعلق نظرآتی ہے اور بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ طبی وامدادی کیمپ پر تھر متاثرین نے غذائی اجناس ، امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ تھر میں جب بھی قحط نے ڈیرے ڈالے ہیں جناب الطاف حسین نے تھر متاثرین کو کبھی مایوس نہیں کیا اور ان کی جانب سے اس مرتبہ بھی جس طرح سے ہماری امداد کی جارہی ہے وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں بھی کیں۔ تھرکے متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں کل بروزمنگل تھرکے علاقے چھاچھرو میں امدادی کیمپ قائم کیاجائے گا۔

12/9/2016 5:33:47 AM