Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے زیر اہتمام 9محرم الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر سے برآمد ہونے والے ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی واستقبالیہ کیمپس کا انعقاد


خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے زیر اہتمام 9محرم الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر سے برآمد ہونے والے ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی واستقبالیہ کیمپس کا انعقاد
 Posted on: 11/4/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے زیر اہتمام 9محرم الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر سے برآمد ہونے والے ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی واستقبالیہ کیمپس کا انعقاد
کراچی میںیکم محرم الحرام سے یوم عاشورتک114سے زائدماتمی اورعزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے مقامات پرکیمپس لگائے گئے
خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈ کے تمام طبّی کیمپس پرجدیدطبّی سہولیات کے ساتھ ساتھ عزاداران کو ایمبولینس سروس بھی مہیاکی گئی
استقبالیہ کیمپس پرسانحہ کربلاکی بھوک اورپیاس کی یادمیں شربت ، پانی اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں اورعزاداران میں لنگر تقسیم کیاگیا
اندرون سندھ 71،پنجاب ،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں مجموعی طورپر17سے زائدمقامات پرطبّی واستقبالیہ کیمپس قائم کیے گئے جبکہ طبّی کیمپس پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیاں بھی تعینات کی گئی 
کراچی: ۔۔۔4؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اورایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تعاون سے یکم محرم الحرام سے 8محرم الحرام تک کراچی سمیت ملک بھر میں درجنوں مقامات پرطبّی واستقبالیہ کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 9، محرام الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پرنکلنے والے مرکزی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر عزاداری کو طبّی وامدادی کیمپس لگائے گئے اورزخمی عزاداران حسین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی ساتھ ساتھ رہیں جبکہ سانحہ کربلاکی بھوک وپیاس کی یادمیں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگائیں گئیں اور جلوسوں کے شرکاء میں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہ لائینزایریانمائش چورنگی ایم اے جناح روڈپرمرکزی کیمپ لگایاگیاجبکہ ناظم آبادگلبہار، نارتھ کراچی ،نیو کراچی، لائینز ایریا،ملیر،شاہ فیصل کالونی،کورنگی، محمود آباد،لانڈھی ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹاؤن ، ناظم آباد گلبہار، لیاقت آباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں سے نکلنے والے عزادارای اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر طبی واستقبالیہ کیمپس لگائے گئے،کیمپس پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،انچارج واراکین متحدہ علماء کمیٹی ،اراکین متحدہ بین المسلمین کے ہمراہ دورہ کیااورسانحہ کربلاکی یادمیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے عزازاداران میں اپنے ہاتھوں سے لنگر،شربت اورپانی تقسیم کیا۔اس موقع پرعلاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران اورکارکنان بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے۔ 
اندرون سندھ حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ نزد لیڈی اسپتال ، میر پور خاص میں سبزی منڈی چوک ، سکھر میں شاہی بازارروہڑی ، گھنٹہ گھر ،شاہ بازارسانول چوک یوسی 35 پنوعاقل،نواب شاہ میں امام بارگاہ شاہ خراساں حبیب شوگر ملز ،ڈیسنٹ چوک،غریب آباد،پراٹھ چوک،مہران ہوٹل چوک، سانگھڑ میں سوائی روڈ شہداد پور ،حاجی شاہ روڈنزدعلی پیلس ٹنڈوآدم، علی چوک شہدادپور،ایم اے جناح روڈسانگھڑ،سبیل چوک کھپرو،ٹنڈو الہ یارمیں قلعہ چوک ٹنڈوالہیار،موج دریا روڈ ٹنڈو الہ یار، مرکزی امام بارگاہ سخی موج دریا ٹنڈو الہیار ، جامشورو میں لیاقت روڈ کوٹری سٹی،بہار کالونی مین بازار،عمر کوٹ میں موتی چوک عمرکوٹ سٹی،فوٹاروڈکنری، ٹھٹھہ میں اکرم ہوٹل دھابیجی ،رکش اسٹینڈ مین نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ،بلال پمپ گھارو سٹی،گاڑھوشہرمین چوک گاڑھو،ماموں راڈچوک سجاول،پبلک پارک بھٹورو،بدین میں پریس کلب گولارچی،امام بارگاہ ترائی، مرکزی امام بارگاہ کریوگھنور،شاہ نوازچوک بدین،گوٹکی میں مسلم کمرشل بینک گوٹکی،سلیم شاہ بخاری انورآباد،باقرشاہ کاپڑمیرپورماتھیلو،گلاب شاہ کالونی ڈھرکی،مین روڈ اوباڑو،خیر پور میں مرکزی امام بارگاہ سومرشاہ صوبودیرو، حیدری امام بارگاہ نظامانی خیر پورسٹی ،نوشہروفیروز میں حسینی امام بارگاہ نوشہروفیروز،لودھی چوک محراب پور،مین روڈنزد سندھی اسکول مورو، دادو میں پی ٹی سی ایل آفس دادو،، گھنٹہ گھر میہڑ ، میر حسن روڈ کے این شاہ ،لاڑکانہ میں رحمت پور محلہ لاڑکانہ،باڈھ،بندرروڈلاڑکانہ،لاہوری محلہ لاڑکانہ ،رتوڈیرو، ڈوکری سٹی ،قمبر شہداد کوٹ میں میونسپل چوک قمبر،مین ہائی اسکول جین ابڑو،مین چوک خیرپورجوسو، شکار پور میں سیٹھارمحلہ چوک شکارپورسٹی،گورنمنٹ اردوپرائمری اسکول خانپور،امام بارگاہ سائیں محمدحیات شاہ مدیجی،بائے پاس ناکہ میاں صاحب،یونٹA-گول مارکیٹ اسٹورگنج،اللہ والاچوک شکارپورسٹی،کشمور میں نادراآفس کشمور سٹی،مین بازارمنوھرسویٹ بڈانی سٹی،ودھے شاہ درگاہ کندھ کوٹ جبکہ جیکب آباد میں پیربخاری روڈپرماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرخدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے طبی و امدادی کیمپ قائم کیے گئے جہاں میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان ہمہ وقت عزاراداران کوبروقت طبّی امدادکی فراہمی کے لئے موجودتھے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبّی کیمپس پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمہ وقت موجودرہی ۔ 
اسی طرح ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب ،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں برآمدہونے والے ماتمی جلوسو ں کی گزگاہوں پر چائے کی سبیلیں، طبّی واستقبالیہ کیمپس لگائے گئے جہاں عزاداران کوطبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔اس موقع پرسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین نے صوبائی تنظیمی کمیٹیوں کے ذمہ داران اورضلعی وڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ طبّی امدادی کیمپس کادورہ کیااورعزاداران کوطبّی سہولیات کاجائزہ لیااورسانحہ کربلاکی بھوک اورپیاس کی یادمیں عزاداران میں لنگر،شربت اورپانی تقسیم کیا۔

12/5/2016 6:50:23 PM