Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر نصرت شوکت کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کی ایم اے جناح روڈ پریوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر نصرت شوکت کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کی ایم اے جناح روڈ پریوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت
 Posted on: 11/4/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر نصرت شوکت کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کی ایم اے جناح روڈ پریوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت
جناب الطاف حسین ملک میں محبت و رواداری کا معاشرہ قائم کرنے کے خواہ ہیں ، ڈاکٹر نصرت شوکت
وفد نے عزادارن کے ہمراہ نماز ظہرین ادا کی، منتظمین اور علما ء سے ملاقات کرکے مذہبی ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
کراچی ۔۔۔04نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کی سربراہی میں کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلو س میں شرکت کی اور جلوس کے منتظمین ،سیکیورٹی پر مامور اسکاؤٹس کے دستوں اور جلوس میں شریک علماء کرام سے ملاقات کرکے انہیں مذہبی ہم آہنگی اور روادری کیلئے جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمدفاروق ستار، عامر خان ، سید امین الحق،عبد الحسیب ، سیف یار خان ، عارف خان ایڈوکیٹ، گلفراز خان خٹک اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی وفد میں شامل رہے ۔ وفد نے صدر سے ایم اے جناح روڈ تک جلوس کے ہمراہ سفر کیا اور تبت سینٹر پر عزادارن کے ہمرا ہ نماز ظہرین ادا کی۔اس موقع پر جلوس کے منتظمین اور علماء کرام سے گفتگو میں ڈاکٹر نصرت شوکت نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان میں تمام طبقات کے درمیان احترام کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں تمام طبقات زندگی ، مذاہب کے ماننے والوں اور مختلف زبانیں بولنے والے افراد ایک دوسرے کو برداشت اور محبت کریں اور ایک دوسرے کے نظریے کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفد کی جلوس میں شرکت کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپس میں محبت اور اخوت کے پیغام کو عام کیا جائے تاکہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو۔ اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے وفدکی شرکت پراراکین رابطہ کمیٹی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ۔قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان اورعبدالحسیب نے نمائش چورنگی پرخدمت خلق فاؤنڈیشن ،میڈیکل ایڈکمیٹی اور متحدہ بین المسلمین فور م کی جانب سے لگائے مرکزی استقبالیہ کیمپ اورطبّی کیمپ کابھی دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔وہ کچھ دیرکیمپ پررہے اورانہوں نے عزاداران میں شربت اورلنگر بھی تقسیم کیا اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کو عزاداران کوطبّی سہولیات کی فراہمی پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔

12/3/2016 9:42:15 AM