Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عبد الحسیب کی حافظ جمیل راٹھور اورمعروف شیعہ عالم عون محمد نقوی سے ملاقات


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عبد الحسیب کی حافظ جمیل راٹھور اورمعروف شیعہ عالم عون محمد نقوی سے ملاقات
 Posted on: 11/1/2014
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عبد الحسیب کی حافظ جمیل راٹھور اورمعروف شیعہ عالم عون محمد نقوی سے ملاقات 
ملک میں شیعہ سنی فرقوں میں تصادم کی خواہشمندقوتیں محرم الحرام میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں، ارکان ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
ملک میں خطرناک انتہاء پسند گروپس کی موجودگی کا نوٹس نہ لیا گیا اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے 
جناب الطاف حسین نے پاکستا ن میں رواداری کیلئے علماء کرام سے اتحادقائم کرکے سازشی عناصر کو ناکام بنا نے کی اپیل کی ہے ، رابطہ کمیٹی 
علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
کراچی ۔۔۔۔ یکم نومبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی اور عبد الحسیب نے ڈاکٹر حافظ جمیل راٹھور اور معروف شیعہ عالم عون محمد نقوی سے انکی رہائشگاہوں پر علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کامحرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری ، انتہاء پسندی کے خاتمے اور برداشت کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف ، جمال احمد ،ریحان ظفر ، انور رضا،ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج و ذمہ داران و دیگر انکے ہمراہ تھے ۔علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں انتہاء پسند گروپس شیعہ سنی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں اور ملک میں شیعہ اور سنی فرقوں میں تصادم اور اختلا ف کی خواہش رکھنے والی قوتیں ایک مرتبہ پھر محرم الحرام کے دوران انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پاکستا ن میں امن و رواداری کیلئے میں ملک بھر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم کرکے سازشی عناصر کو ناکام بنادیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر آج ہم نے ملک میں ان خطرناک گروپس کی موجودگی کا نوٹس نہ لیا اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم نہ کیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے ۔ ملاقاتوں کے موقع پر علماء کرام نے مذہبی رواداری کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو نا صرف سیاسی مسائل بلکہ مذہبی مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں اور ان کے کارکنان دن رات ملک میں امن و محبت کی فضا ء کے قیام کی جدو جہد کر رہے ہیں ،علما ء کرام نے ارکان رابطہ کمیٹی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے عوام میں محبت و اتفاق قائم کرے ،محرم الحرام کا یہ مہینہ ساتھ خیرت کے اختتام پزیر ہو اور اللہ تعالیٰ ملک سے مذہبی منافرت اور انتہاء پسندی کے خاتمے کی جدو جہد کرنے والے تمام افراد کی نیکی کوقبول فرمائے۔


4/20/2024 2:23:16 AM