Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 28 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 28 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 10/31/2014
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 28 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
ملک بھر میں برسی کے اجتماعات منعقد، مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا
مرکزی اجتماع میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی، شہداء کے لواحقین، حق پرست عوامی نمائندوں، کارکنان و ہمدرد عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء میں دہشتگردوں نے ایم کیوایم کے پرامن قافلے پر فائرنگ کرکے 7 کارکنان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا 
تصاویر
کراچی ۔۔۔31اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 31اکتوبر1986ء سہراب گوٹھ کے شہداء کی 28ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی سانحہ سہراب گوٹھ سمیت تمام حق پرست شہداء کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ شہداء کی 28ویں برسی کے سلسلے میں ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی، زونل اور تنظیمی دفاترمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ،حق پرست ارکان سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹرز ،یونٹس کے ذمہ داران،کا رکنان اور ہمدر د عوام نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر معروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے خشوع و خضوغ کے ساتھ اجتماعی دعائیں کرائی جس میں سانحہ 31اکتوبرسہراب گوٹھ سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان درجات کی بلندی ، قائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل،ملک کی بقاء وسلامتی،محرم الحرام کے دوران قیام امن،دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خاتمے سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے دعائیں کیں۔کراچی کی طرح حیدر آباد ،ٹنڈوالہیار، جامشورو ، میرپور خاص،سکھر،نوابشاہ،سانگھڑ،ٹھٹھہ، بدین،دادو، کشمور، خیرپور، عمرکوٹ، قمبر شہداد کوٹ،شکارپور،لاڑکانہ،گوٹکی،نوشہرروفیرزاورجیکب آباد اسی طرح صوبہ پنجاب میں اپرپنجاب،لوئرپنجاب اورسینٹرل پنجاب سمیت بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں ایم کیوایم مرکزی ،صوبائی،ضلعی اورزونل کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ہمراہ سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں کے عہدیداران ،کارکنان اورہمدردعوام نے شرکت کی اورسانحہ سہراب گوٹھ کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیااوران کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔


4/24/2024 1:33:33 AM