Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف عالم ومذہبی اسکالرعلامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں


محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف عالم ومذہبی اسکالرعلامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
 Posted on: 10/31/2014
محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی معروف عالم ومذہبی اسکالرعلامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
کراچی:۔۔۔31؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،احمدسلیم صدیقی اور عارف خان ایڈوکیٹ نے وفدکے ہمراہ معروف عالم ومذہبی اسکالر علا مہ شہنشاہ حسین نقوی سے اما م با رگاہ با ب العلم نا رتھ نا ظم آبا د میں جبکہ علامہ فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے ان کی رہائش گاہپر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کامحرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام پہنچایا۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی انوررضازیدی اورمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمداوردیگراراکین بھی موجودتھے۔علامء اکرام سے ملاقاتوں میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت شیعہ سنی فسادات کوہوادینے کے لئے معصوم لوگوں کاخون بہایاجارہاہے اورامام بارگاہوں پرحملے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے کہاکہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔اس موقع پرعلماء کرام نے مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارگی کے قیام کے لئے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی کاوشوں کوسراہااوراپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پردہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیولے افرادکے درجات کی بلندی،سوگواران کے صبرجمیل،دہشت گردی کے خاتمے،محرم الحرام میں بھائی چارگی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ سال گذشتہ کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے جناب الطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ حق پرست عوامی نمائندوں اورشعبہ جات کے ذمہ داران پرمشتمل وفودکی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،مختلف امام بارگاہوں،مساجد اورشیعہ سنی انجمنوں کے منتظمین سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں را بطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب ،عارف خان نے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ علما ء کمیٹی کے انچارج و اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔



4/26/2024 10:28:42 AM