Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی کا ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں قائم گوٹھوں کا دورہ


حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی کا ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں قائم گوٹھوں کا دورہ
 Posted on: 10/30/2014
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی کا ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں قائم گوٹھوں کا دورہ
جناب الطاف حسین کے کارکنان ہر مشکل گھڑی میں عوامی خدمت کیلئے ہر گھڑی تیار رہتے ہیں، یوسف شاہوانی
علاقائی انتظامیہ کو ممکنہ طوفان کے پیش نظر الرٹ رہنے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
کراچی ۔۔۔۔30اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی نے ممکنہ سمندری طوفان ’’ نیلوفر‘‘ کے پیش نظر وفد کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب ہاکس بے میں واقع عبد الرحمن گوٹھ اور مبارک ولیج کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، اراکین کمیٹی ،THOہیلتھ کیماڑی ٹاؤن اشرف سعید الزماں صدیقی، اسٹنٹ کمشنر عبد العلیم جاگیرانی اور ADOایلمنٹری ایجوکیشن کیماڑی عبد الطیف برفت بھی انکے ہمراہ تھے ۔ دورے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نے مذکورہ افسران کو ممکنہ سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ کے پیش نظر حفظاتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں علاقہ مکینوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی تلقین کی ۔ یوسف شاہوانی نے علاقہ معززین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کے کارکنان اور رضاکاران ہر مشکل گھڑی ، ناگہانی آفت کی صور ت میں عوامی خدمت کے لئے ہر گھڑی تیار رہتے ہیں اور ممکنہ سمندری طوفان ’’ نیلوفر ‘‘ کے پیش نظر جناب الطاف حسین نے ہمیں ساحلی پٹیوں پر مقیم ہم وطنوں کی دادرسی کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک سے جاگیر داری ، سرمایہ داری نظام کے خاتمے اور غریبوں کو با اختیار بنانے کیلئے 30برسوں سے جدوجہد کر رہی ہے ۔ اس موقع پر علاقہ کے عوام نے یوسف شاہوانی کی آمد پر جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااورجناب الطاف حسین کی صحت تندرستی اور عمر درازی کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نے ہاکس بے روڈ سپنسری میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیکر عملے کو بہتر کام کی ہدایت کی ۔ 


4/26/2024 1:40:28 PM