Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدر آباد بم ڈسپوزل اسکواڈ سلیم ویسترو کی بم ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونے پر انتقال کرجانے پرحق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد کااظہار افسوس


حیدر آباد بم ڈسپوزل اسکواڈ سلیم ویسترو کی بم ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونے پر انتقال کرجانے پرحق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد کااظہار افسوس
 Posted on: 10/29/2014
حیدر آباد بم ڈسپوزل اسکواڈ سلیم ویسترو کی بم ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہونے پر انتقال کرجانے پرحق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد کااظہار افسوس
سلیم ویستر و شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سلیم ویسترو شہید جیسے بہادر ، جرات مند اور باحوصلہ افراد قوم کا سرمایہ، فخر اور تحفظ ہیں ،حق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد
حکومت سندھ سے سلیم ویسترو شہید کی قربانی رائیگاں نہ جانے دے اور ان کے لواحقین کی کفالت ، دیکھ بھال ، بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کرے ،حق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد
شہید کے سوگوار لواحقین سیق پرست ارکان اسمبلی حیدر آبادکا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد نے حیدرآباد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج سلیم ویسترو کے بم ناکارہ بنانے کے دوران شدیدزخمی ہونے کے بعد آج انتقال کرجانے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں حق پرست ارکان اسمبلی حیدر آباد نے کہاکہ سلیم ویسترو حیدرآباد بم ڈسپوزل اسکواڈ میں کئی برس سے بم ناکارہ بناکر عوام کی جان و مال کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتے رہے بلکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو انتہائی بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بناتے آئے تھے جس پر وہ زبردست خراج عقیدت کے مستحق ہیں ۔ ارکان اسمبلی حیدر آباد نے سلیم ویستر و شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سلیم ویسترو شہید جیسے بہادر ، جرات مند اور باحوصلہ افراد قوم کا سرمایہ، فخر اور تحفظ ہیں ۔ ارکان اسمبلی حیدر آباد نے سلیم ویسترو شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ ارکان اسمبلی حیدر آباد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سلیم ویسترو شہید کی قربانی رائیگاں نہ جانے دی جائے اور ان کے لواحقین کی کفالت ، دیکھ بھال ، بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

4/25/2024 12:47:43 PM